رسائی کے لنکس

ایران : جوہری ایندھن بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کا دعویٰ

ایران : جوہری ایندھن بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کا دعویٰ
ایران : جوہری ایندھن بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کا دعویٰ

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت ایران کے لیے جوہری ایندھن کے تبادلے کے پروگرام سے متعلق مذاکرات میں پیچیدگیاں پیدا کرسکتی ہے۔

ایرانی جوہری پروگرام کے سربراہ کا کہناہے کہ ان کے ملک نے اپنے جوہری ری ایکٹر چلانے کے لیے جوہری ایندھن کی سلاخیں اور پلٹیں بنانے کی صلاحیت حاصل لی ہے۔

ہفتے کے روز سرکاری میڈیا میں علی اکبر صالحی کے ایک انٹرویو میں کہا گیا ہے کہ ایران کے وسطیٰ شہر اسفہان میں قائم کردہ مرکز جوہری ایندھن بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں مغربی ممالک کی پالیسیاں حقیقتا ملک کی جوہری کامیابیوں میں اضافے کا موجب بنی ہیں۔ رپورٹ میں اس کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی ۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت ایران کے لیے جوہری ایندھن کے تبادلے کے پروگرام سے متعلق مذاکرات میں پیچیدگیاں پیدا کرسکتی ہے۔

ایک سال قبل اقوام متحدہ نے ایران کو ایک معاہدے کی پیش کش کی تھی جس کے تحت اسے اپنا یورینیم افزودگی کے لیے بیرون ملک بھیجنا تھا اور اس کے بدلے میں تہران کے تحقیقی ری ایکٹر کو چلانے کے لیے جوہری ایندھن کی سلاخیں حاصل کرنی تھیں۔

اس معاہدے کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار کی تیاری کے لیے درکار اعلی ٰ افزودہ یورینیم کا ذخیرہ کرنے سے روکنا تھا ۔

کئی مغربی ممالک کو خدشہ ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کا خفیہ مقصد جوہری ہتھیاروں کی تیاری ہے۔ جب کہ تہران کا کہنا ہے کہ اس کا پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

XS
SM
MD
LG