رسائی کے لنکس

فلپ کراؤلی کاخصوصی انٹرویو


وہ واشنگٹن کے اندر کی باتوں کا گہرا ادارک رکھتے ہیں، اوراپنی گفتگو میں پاک امریکہ تعلقات، پاک ایران گیس پائپ لائن اور پاک امریکہ تعلقات پر اِس کے ممکنہ اثرات سمیت مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں

ایک ایسے وقت میں جب افغانستان میں بے چینی کی فضا ہے اور پاک امریکہ تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہیں، وائس آف امریکہ نے سابق نائب امریکی وزیر برائے پبلک افیئرز فلپ جے کراؤلی سےیہ جاننے کے لیے ایک خصوصی انٹرویو کیا کہ وہ اِن حالات کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔

کراؤلی نے ،جوامریکی فضائیہ کے ریٹائرڈ کرنل ہیں اورمحکمہ خارجہ میں شمولیت سے قبل وہائٹ ہاؤس اور پینٹاگان میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور واشنگٹن کے اندر کی باتوں کا گہرا ادارک رکھتے ہیں، پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات، پاک ایران گیس پائپ لائن اور پاک امریکہ تعلقات پر اِس کے ممکنہ اثرات، افغانستان میں قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور ایک امریکی فوجی کے ہاتھوں کئی افغان شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات کے بعد وہاں مفاہمت کی کوششوں اور امریکی پارلیمنٹ میں بلوچستان پر قرارداد سمیت بہت سے دوسرے دوسرے پہلوؤں پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

XS
SM
MD
LG