رسائی کے لنکس

امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی مکمل بحالی چاہتا ہے: ہلری کلنٹن


امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی مکمل بحالی چاہتا ہے: ہلری کلنٹن
امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی مکمل بحالی چاہتا ہے: ہلری کلنٹن

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات گذشتہ سال کے آخر میں اس وقت سے شدید تناؤ کا شکار چلے آرہے ہیں جب نیٹو کے ہیلی کاپٹروں کی غلطی سے فائرنگ کے نتیجے میں 24 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے تھے

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہاہے کہ امریکہ ، اسلام آباد کی جانب سے واشنگٹن کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کا عمل مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے ساتھ پوری سطح کے باضابطہ تعلقات کے اعادے کا خواہش مند ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے لندن میں جمعرات کو پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکہ پاکستان کی پارلیمنٹ کی جانب سے نظرثانی کی ضرورت کا بھرپور احترام کرتا ہے۔ لیکن انہوں نے مشترکہ کام کو دوبارہ شروع کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو گذشتہ سال کے آخر میں اس وقت سے شدید تناؤ کا شکار چلے آرہے ہیں جب افغان سرحد کے ساتھ نیٹو کے ہیلی کاپٹروں کی غلطی سے فائرنگ کے نتیجے میں24 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

اس واقعہ کے بعد اسلام آباد نے اپنے علاقے سے نیٹو کی اتحادی افواج کے لیے سپلائی کے راستے بند کردیے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی روک تھام اور علاقائی امور پر تعاون بھی معطل کردیاتھا۔

روئیٹرز نیوز ایجنسی نے ایک سینئیر امریکی عہدے دار کے حوالے سے، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ، کہاہے کہ بندکمرے کے مذاکرات حوصلہ افزا رہے ہیں اور پاکستان نے دوبارہ تعاون شروع کرنے کے نظریے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ہلری کلنٹن ان دنوں لندن میں صومالیہ میں قیام امن کے مسئلے پر بلائی جانےوالی کانفرنس میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG