رسائی کے لنکس

امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم 'ان سائیڈ آؤٹ 2' کا راج؛ 11.5 کروڑ ڈالرز کا اوپننگ بزنس


  • فلم 'ان سائیڈ آؤٹ 2' کا پہلا پارٹ 2015 میں ریلیز ہوا تھا جس نے نو کڑور ڈالرز کا اوپننگ بزنس کیا تھا۔
  • چودہ جون کو ریلیز ہونے والے 'ان سائیڈ آؤٹ' کے سیکوئل نے پہلے ہی ہفتے دنیا بھر سے 29.5 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔
  • فلم 'ان سائیڈ آؤٹ 2' فلم 'باربی' کے بعد سال 2024 کی سب سے زیادہ اوپننگ بزنس کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔

ویب ڈیسک _ امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم 'ان سائیڈ آؤٹ 2' کا راج ہے جس نے پہلے ہی ویک اینڈ پر امریکہ اور کینیڈا کے لگ بھگ 4 ہزار 400 تھیٹرز سے ساڑھے گیارہ کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔

ڈزنی کی زیرِ ملکیت اینی میشن کمپنی 'پکسر' کی جانب سے بنائی جانے والی فلم 'ان سائیڈ آؤٹ 2' کا پہلا پارٹ 2015 میں ریلیز ہوا تھا جس نے نو کڑور ڈالرز کا اوپننگ بزنس کیا تھا۔

چودہ جون کو ریلیز ہونے والے 'ان سائیڈ آؤٹ' کے سیکوئل نے پہلے ہی ہفتے دنیا بھر سے 29.5 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔

بیس کروڑ ڈالرز کے بجٹ میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک گیارہ سالہ لڑکی جوائے کے گرد گھومتی ہے۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق 'ان سائیڈ آؤٹ 2' فلم 'باربی' کے بعد سال 2024 کی سب سے زیادہ اوپننگ بزنس کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔ فلم 'باربی' نے لگ بھگ 14 کروڑ ڈالرز کا اوپننگ بزنس کیا تھا۔

امریکی باکس آفس پر ٹاپ 10 فلمیں

امریکہ کے باکس آفس پر اس وقت فلم 'ان سائیڈ آؤٹ 2' تو پہلے نمبر پر ہے۔ ٹاپ 10 میں اور کون سی فلمیں شامل ہیں جانتے ہیں۔

1۔ ان سائیڈ آؤٹ 2 (15.5 کروڑ ڈالرز)

2۔ بیڈ بوائز: رائیڈ اور ڈائے (3.3 کروڑ ڈالرز)

3۔ کنگڈم آف دی پلینٹ آف دی ائپس (52 لاکھ ڈالرز)

4۔ دی گارفیلڈ مووی (50 لاکھ ڈالرز)

5۔ دی واچرز (37 لاکھ ڈالرز)

6۔ اف (35 لاکھ ڈالرز)

7۔ فیوریوسا: آ میڈ میکس ساگا (24 لاکھ ڈالرز)

8۔ دی فال گائے (15 لاکھ ڈالرز)

9۔ دی اسٹرینجرز: چیپٹر ون (سات لاکھ 60 ہزار ڈالرز)

10۔ لارڈ آف دی رنگز: دی فیلو شپ آف دی رنگ (چھ لاکھ 32 ہزار ڈالرز)

اس خبر میں شامل بعض معلومات خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' سے لی گئی ہیں۔

فورم

XS
SM
MD
LG