رسائی کے لنکس

جرمنی: فٹ بال کے پرستاروں کی پریڈ میں مسلح شخص پولیس کی فائرنگ سے زخمی


جرمنی میں ایک ماہ تک جاری رہنے والے یورو 2024 کا آغاز جمعے کو ہوا تھا۔
جرمنی میں ایک ماہ تک جاری رہنے والے یورو 2024 کا آغاز جمعے کو ہوا تھا۔
  • پولیس کی جاری کردہ ویڈیو کے مطابق کدال اور آگ لگانے والے آلے سے مسلح شخص نے پولیس افسران پر حملے کی دھمکی دی تھی۔
  • پولیس کی فائرنگ سے مذکورہ شخص زخمی ہوا جسے اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
  • یورو 2024 کے حوالے سے مذکورہ مقام پر فٹ بال کے شائقین کی پریڈ بھی ہو رہی تھی۔

جرمنی میں پولیس کی فائرنگ سے یورو 2024 فٹ بال کے پرستاروں کی پریڈ کے موقع پر ایک شخص زخمی ہوا ہے جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اس نے اہلکاروں پر کدال سے حملے اور مخصوص آلے سے آگ لگانے کی مبینہ دھمکی دی تھی۔

پولیس کی جاری کردہ ایک ویڈیو کے مطابق اتوار کو وسطی ہیمبرگ میں یورو 2024 فٹ بال کے پرستاروں کی پریڈ میں ایک شخص پر فائرنگ کی گئی جس نے پولیس افسران کو آگ لگانے والے آلے سے حملے کی دھمکی دی تھی۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق پولیس ایک بڑی کارروائی شروع کر چکی ہے جب کی زخمی حملہ آور کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ ہیمبرگ شہر کے سینٹ پاؤلی ڈسٹرکٹ میں اس وقت پیش آیا جب پولینڈ اور نیدر لینڈ کی ٹیمیں ہیمبرگ کے اسٹیڈیم میں سہہ پہر تین بجے ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے کی تیاری کر رہی تھیں۔

حکام کے مطابق فٹ بال ٹیموں کے پرستاروں کا مارچ میچ سے پہلے طے تھا۔

نیدر لینڈ کی فٹ بال ٹیم کے پرستاروں کا مارچ ساڑھے بارہ بجے ہوا جس کے کچھ دیر بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

جرمنی میں ایک ماہ تک جاری رہنے والے یورو 2024 کا آغاز جمعے کو ہوا تھا جس میں یورپی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں۔

XS
SM
MD
LG