رسائی کے لنکس

رشبھ پنت بچہ ہے، آف سائیڈ گیم میں بہتری لائے: ڈین جونز


فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا کے سابق بیٹسمین ڈین جونز نے بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت کو بچہ قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے آف سائیڈ گیم میں بہتری لائیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ڈین جونز نے رشبھ پنت کے بارے میں رائے دیتے ہوئے کہا کہ ابھی وہ کچھ نہیں جانتے انہیں کامیابی کے ہنر سیکھنا ہوں گے۔

رشبھ پنت نوجوان بلے باز ہیں اور انہیں بھارت کے لیے محدود اوورز کی کرکٹ میں مہندر سنگھ دھونی کا جانشین سمجھا جاتا ہے۔

ڈین جونز جو اب ذرائع ابلاغ تبصرہ نگاری کرتے ہیں، نے ایک انٹرویو میں جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر اور بلے باز کوئٹن ڈی کوک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت میں حالیہ ٹی-ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنائے۔

ڈین جونز — فائل فوٹو
ڈین جونز — فائل فوٹو

آسٹریلیا کے لیے 52 ٹیسٹ اور 164 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے جونز نے کہا کوئٹن ڈی کوک نے اپنی حکمت عملی بدلی اور کامیاب رہے۔ اس حکمت عملی کو بھارت کے خلاف آخری ٹی 20 سیریز میں بہت واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

خبر رساں ادراے 'رائٹرز' کا کہنا ہے کہ شبھ پنت نے زخمی ہونے والے کھلاڑی ساہا کی غیر موجودگی میں 11 ٹیسٹ کھیلے جبکہ اچھے انداز میں پرفارم کیا۔

انہوں نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ میں سنچری بنائی جب کہ جنوری میں سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف ناقابل شکست 159 رنز اسکور کیے۔

بھارت کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش سے شکست ہوئی تھی — فائل فوٹو
بھارت کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش سے شکست ہوئی تھی — فائل فوٹو

ان کی چھکے مارنے کی صلاحیت نے رشبھ کو محدود اوورز کا اثاثہ ثابت کیا ہے لیکن بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری اور بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ بائیں ہاتھ کے شاٹ سلیکشن سے ٹیم کو شکست کا منہ دیکھا پڑا ہے۔

اتوار کو دہلی میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے دوران پنت نے 26 گیندوں پر27 رنز بنائے تھے۔

جونز کا خیال ہے کہ روہت شرما، شیکھر دھون اور ویرات کوہلی کے بعد چوتھے نمبر پر بھی ایک اہم بیٹسمین ہونا چاہیے جو تین اہم کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کو روک سکے اور اننگز بچا سکے۔

XS
SM
MD
LG