رسائی کے لنکس

بھارت میں گرمی کی شدید لہر، بارشوں کے بعد بھی صورتِ حال بدتر رہنے کا اندیشہ


لکھنئو میں گرمی کی لہر کے دوران ایک شخص پارک میں پائپ سے نہا رہا ہے۔
لکھنئو میں گرمی کی لہر کے دوران ایک شخص پارک میں پائپ سے نہا رہا ہے۔
  • بھارت کو گرمی کی اب تک کی سب سے طویل لہر کا سامنا ہے .
  • اگر احتیاطی اور حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو شدید گرمی کی لہر زیادہ تواتر کے ساتھ طویل دورانیے کی ہوں گی۔
  • اعلیٰ ترین سرکاری ماہرِ موسمیات نے پیر کو متنبہ کیا کہ لوگ حرارت کے سخت درجوں کا سامنا کریں گے ۔

بھارت کو گرمی کی اب تک کی سب سے طویل لہر کا سامنا ہے۔ اعلیٰ سرکاری ماہرِ موسمیات نے پیر کو متنبہ کیا کہ عوام کو شدید درجۂ حرارت کا سامنا کرنا ہوگا۔

شمالی بھارت کے کچھ حصے مئی کے وسط سے گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہیں جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔

بھارت کے محکمۂ موسمیات کے سربراہ مرتیونجے موہاپاترا نے اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کو انٹرویو میں میں بتایا کہ گرمی کی لہر طویل ترین رہی ہے کیوں کہ یہ ملک کے مختلف حصوں میں لگ بھگ 24 دن سے جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ رواں ماہ مون سون کی بارش جب شمال کی طرف بڑھے گی تو گرمی کی شدت میں کمی کی توقع ہے۔

موہاپاترا نے خبردار کیا ہے کہ اس کےبعد صورتِ حال مزید بدتر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر احتیاطی اورحفاظتی اقدامات نہ کیے گئے توگرمی کی لہریں زیادہ تواتر کے ساتھ طویل دورانیے کی اور زیادہ شدید ہوں گی ۔

بھارت دنیا بھر میں گرین ہاؤس گیسز کا اخراج کرنے والا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ نئی دہلی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ 2070 تک بالکل صفر گیسوں کے اخراج والی معیشت ہوگا یعنی بیشتر مغربی صنعتی ممالک سے 20 سال بعد کے لیے اس نے یہ ہدف مقرر کیا ہے۔

اس وقت بھارت میں بجلی پیدا کرنے کےلیے کوئلے پر بہت زیادہ انحصار کیا جاتا ہے۔

موہاپاترا کا کہنا ہے کہ انسانی سرگرمیوں، بڑھتی ہوئی آبادی، صنعتوں میں اضافہ اور ٹرانسپورٹ کے طریقے کاربن مونو آکسائیڈ، میتھین اور کلورو کاربن میں اضافے کا باعث ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف خود کو بلکہ اپنی مستقبل کی نسلوں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

سائنسی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گرمی کی لہریں زیادہ طویل زیادہ شدید اور زیادہ تواتر کے ساتھ واقع ہو رہی ہیں ۔

اس رپورٹ کے لیے مواد خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ سے لیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG