بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بدھ کو دیر گئے آنے والے 4.2 شدت کے زلزے نے رہائشیوں کو خوف میں مبتلا کر دیا۔ تاہم زلزلے کی وجہ سے جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ نصف شب کے قریب آنے والے زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈوں تک محسوس کیے گئے اور ان سے شہر میں عمارتیں لرز اُٹھیں۔
یہ زلزلہ نئی دہلی کے گرد و نواح میں بھی محسوس کیا گیا۔