رسائی کے لنکس

کرپشن مخالف تحریک کی پشت پر آرایس ایس کا ہاتھ ہے: بھارتی وزیرِ داخلہ


کرپشن مخالف تحریک کی پشت پر آرایس ایس کا ہاتھ ہے: بھارتی وزیرِ داخلہ
کرپشن مخالف تحریک کی پشت پر آرایس ایس کا ہاتھ ہے: بھارتی وزیرِ داخلہ

بھارتی وزیرِ داخلہ پی چدم برم نے الزام عائد کیا ہے کہ یوگا گرو، بابا رام دیو کی کرپشن مخالف تحریک کی پشت پناہی ہندو انتہا پسند تنظیم، آر ایس ایس کا ہاتھ ہے۔

اُنھوں نے سرکاری ٹیلی ویژن دور درشن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایس ایس نے دو اپریل کو کرناٹک کے مقام پر اُٹھور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ وہ بدعنوانی مخالف تحریک کی حمایت کرے گی۔اُس نے انسدادِ بدعنوانی محاذ بھی قائم کیا ہے جِس کے سرپرست بابا رام دیو ہیں۔

دریں اثنا، سماجی راہنما انا ہزارے نے بدھ کے روز بدعنوانی کے خلاف راجگھاٹ پر ایک روز کی بھوک ہڑتال کی اور حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر 15اگست تک بدعنوانی مخالف لوک پال بِل منظور نہیں ہوا تو وہ 16اگست سے پھر تادمِ مرگ بھوک ہڑتال کریں گے۔

اُدھر، ہری دوار میں بابا رام دیوکی بھوک ہڑتال جاری ہے جِس کی وجہ سے اُن کی صحت بھی بگڑ رہی ہے۔اُنھوں نے ہفتے کے روز رام لیلہ میدان میں اپنی ہڑتال شروع کی تھی۔

پولیس کی مدد سے جبراً وہاں سے ہٹا دیے جانے کے بعد اُنھوں نے اپنے آشرم میں یہ سلسلہ جاری رکھا ہے۔بدھ کے روز بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آر ایس ایس کے متعدد لیڈروں نے اُن سے ملاقات کی ہے۔

اِس موقع پر اُنھوں نے اعلان کیا کہ وہ رام سینا کے نام سے 11000ہندو نوجوانوں کی ایک فوج بنائیں گے اور اُسے ہتھیار چلانے کی تربیت دیں گے، تاکہ آئندہ پولیس اُن کی تحریک کو درہم برہم نہ کرسکے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG