رسائی کے لنکس

بھارت: کرپشن اور رشوت خوری کے خلاف سوامی رام دیو کی تادم مرگ بھوک ہڑتال


بھارت: کرپشن اور رشوت خوری کے خلاف سوامی رام دیو کی تادم مرگ بھوک ہڑتال
بھارت: کرپشن اور رشوت خوری کے خلاف سوامی رام دیو کی تادم مرگ بھوک ہڑتال

کرپشن اور رشوت ستانی کے خلاف مہم کے سلسلے میں بھارت کے ایک معروف سماجی کارکن اور یوگا کے ماہر بابا رام دیو گرو نے اپنے حامیوں کے ساتھ تادم مرگ بھول ہڑتال شروع کردی ہے۔

سوامی بایا رام دیو نے اپنی بھوک ہڑتال کا آغاز ہفتے کے روز نئی دہلی میں اپنے ہزاروں حامیوں کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کو بچانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے اور یہ کہ انہیں مات نہیں دی جاسکتی۔

رام دیو کے مطالبات میں کالے دھن اور غیر ملکی بینکوں میں بھارتی شخصیات کی بڑی بڑی رقوم کی ملک میں واپسی اور رشوت ستانی کا خاتمہ شامل ہیں۔ ان کا یہ بھی کہناہے کہ بدعنوان سرکاری عہدے داروں کو برطرف کیا جائے۔

ناقدین کا کہناہے کہ بابا رام دیو کے رابطے دائیں بازوں کی ہندو تنظیموں کے ساتھ ہیں اور یہ کہ وہ اپنے مطالبات سے مخلص نہیں ہیں کیونکہ وہ لاکھوں ڈالر مالیت کے کاروباری ادارے چلارہے ہیں اور ایک شاندار پرتعیش زندگی گذاررہے ہیں۔ تاہم ان کے مطالبات بھارتی عوام کے لیے کشش رکھتے ہیں کیونکہ حالیہ عرصے میں موبائل فونزکے لائسنسوں کے سودوں میں لگ بھگ 40 ارب ڈالر کی رشوت اور دولت مشترکہ کھیلوں کے انعقاد کے موقع پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن کی بنا پر کئی وزیروں سمیت اعلی ٰ عہدے داروں کو جیل جانا پڑا ہے۔

ہفتے کی صبح وزیر اعظم من موہن سنگھ نے رام دیو کو بھوک ہڑتال پر بیٹھنے سے روکنے کے لیے اپنے چار وزیروں کو ان کے پاس بھیجا تھا۔

رام دیو نے انہیں انکار کردیا اور انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ انہیں اپنے عزم سے ہٹایا نہیں جاسکتا۔

رام دیو کے حامیوں نے ہفتے کے روز ممبئی اور کئی دوسری ریاستوں میں ان کے ساتھ بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

XS
SM
MD
LG