رسائی کے لنکس

بھارت: فوجی طیاروں کی خریداری کا ٹھیکہ امریکی کمپنی کو الاٹ


بھارت: فوجی طیاروں کی خریداری کا ٹھیکہ امریکی کمپنی کو الاٹ
بھارت: فوجی طیاروں کی خریداری کا ٹھیکہ امریکی کمپنی کو الاٹ

بھارتی کابینہ نے 4 ارب ڈالرز مالیت کے فوجی سفری طیاروں کی خریداری کا مجوزہ ٹھیکہ امریکی کمپنی 'بوئنگ' کو دینے کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق 'سی-17' نامی 10 طیاروں کی خریداری کا ٹھیکہ امریکی کمپنی کو دینے کی منظوری سلامتی کے امور سے متعلق بھارتی کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے اپنے ایک حالیہ اجلاس میں دی۔

واضح رہے کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان دفاع کے شعبہ میں خریداری کا یہ سب سے بڑا معاہدہ ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ طیارے دونوں حکومتوں کے مابین ہونے والے معاہدے کی تحت خریدے جائینگے جس کیلیے طرفین کی جانب سے حتمی منظوری درکار ہوگی۔

'سی-17' ایک بڑا ٹرانسپورٹ طیارہ ہے جو جنگی سازو سامان اور فوجی دستوں کو لے کر طویل فاصلے تک پرواز کی صلاحیت رکھتاہےا ور اسے لینڈنگ کیلیے بڑے رن ویز کی ضرورت نہیں ہوتی۔

کئی ماہ قبل بھارتی حکومت نے 'بوئنگ' اور 'لاک ہیڈ مارٹن' کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو 126 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی پیشکش مسترد کردی تھی۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق بھارت آئندہ چند برسوں کے دوران اپنی افواج کی صلاحیت میں اضافہ کیلیے کم ازکم 80 ارب ڈالرز کے اخراجات کرے گا۔

XS
SM
MD
LG