رسائی کے لنکس

ہیری پوٹر اسٹار کے بھی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی افواہ


افواہ کی شروعات ایک ٹوئٹ سے ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہالی وڈ اداکار ڈینیل ریڈ کلف کے کرونا وائرس کے ٹیسٹس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ (فائل فوٹو)
افواہ کی شروعات ایک ٹوئٹ سے ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہالی وڈ اداکار ڈینیل ریڈ کلف کے کرونا وائرس کے ٹیسٹس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ (فائل فوٹو)

ہیری پوٹر فلم سیریز سے شہرت حاصل کرنے والے ہالی وڈ اداکار ڈینیل ریڈ کلف کے بارے میں افواہ زیر گردش تھی کہ وہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ تاہم ان کے ترجمان نے افواہ کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

دنیا کے کئی ممالک کے میڈیا میں گردش کرتی اس افواہ میں کہا جا رہا تھا کہ ڈینیل کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے پہلے ہالی وڈ اسٹار ہیں۔

رپورٹس کے مطابق افواہ کی شروعات ایک برطانوی نشریاتی ادارے کے نام سے بنائے گئے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ سے ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے کروان وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اس ٹوئٹ کے بعد افواہ پھیلتی چلی گئی تاہم ریڈ کلف کے ترجمان کی جانب سے تردید کے بعد یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی گئی۔

برطانوی اخبار 'انڈیپینڈنٹ' نے بھی ان افواہوں کے حوالے سے خبر دی میں کہا کہ ڈینیل کے پروموٹر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے متاثر نہیں ہیں۔ خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے جو ایک جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی تھی۔

امریکی اخبار 'نیو یارک پوسٹ' نے رپورٹ میں لکھا کہ جس جعلی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی اس کا برطانوی خبر رساں ادارے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

ڈینیل ریڈ کلف کے ترجمان نے ٹوئٹر کو بذریعہ ایک ای میل اسے جھوٹی خبر قرار دیا اور کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔

ادھر ٹوئٹر ترجمان نے بھی اس خبر کی تردید کرتے ہوئے مذکورہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے اسے بلاک کر دیا ہے۔

کلف نے بلاک بسٹر سیریز کی آٹھ فلموں کے علاوہ 'دسمبر بوائز' اور 'دی وومین ان بلیک' جیسی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG