رسائی کے لنکس

’ہیری پوٹر‘ کی جادوئی دنیا کے دیوانوں کے لیے خوشخبری

ان کتابوں کے ذریعے پڑھنے والے ہیری پوٹرکی پراسرار دنیا میں مزید گہرائی میں جھانک سکیں گے۔ مختصر کہانیوں پرمشتمل ہیری پوٹرکی تینوں کتابیں’’ ہوگ ورٹس: این ان کمپلیٹ اینڈ ان ریلائبل گائیڈ‘‘،’’ہوگ ورٹس آف پاور‘‘اور’’ہوگ ورٹس آف ہیروازم ‘‘ 6 ستمبرکو منظر عام آئیں گی۔

جی ہاں۔۔!! بالکل درست ۔۔’ہیری پوٹر‘کی جادوئی دنیا کے دیوانوں کے لئے ایک خوشخبری یہ ہے کہ اس سیریز کی اب ایک نہیں بلکہ تین کتابیں 6 ستمبرکو’ای بک ‘ کی شکل میں لاؤنچ ہونے جارہی ہیں ۔

ہیری پوٹر سیریز کی مصنفہ جے کے رولنگ نے میڈیا کوبتایا کہ سیریز کا نام ’پوٹر مورپر یزینٹس‘ رکھا گیا ہے جس میں پوٹرمور کی آرکائیوز اور جے کے رولنگ کی اوریجنل رائٹینگ شامل ہیں۔

ان کتابوں کے ذریعے پڑھنے والے ہیری پوٹرکی پراسرار دنیا میں مزید گہرائی میں جھانک سکیں گے۔ مختصر کہانیوں پرمشتمل ہیری پوٹرکی تینوں کتابیں’’ ہوگ ورٹس: این ان کمپلیٹ اینڈ ان ریلائبل گائیڈ‘‘،’’ہوگ ورٹس آف پاور‘‘اور’’ہوگ ورٹس آف ہیروازم ‘‘ 6 ستمبرکو منظر عام آئیں گی۔

آئیے نظرڈالتے ہیں تینوں کتابوں کی کہانیوں پر

’’ہوگ ورٹس: ان کمپلیٹ اینڈ ان ریلائبل گائیڈ ‘‘ میں جادوئی اسکول میں بھوتوں سے لے کر دیواروں کے پیچھے چھپے خفیہ رازوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔

’’ہوگ ورٹس آف پاور، پولیٹکس ‘‘ جادوئی دنیا کی تاریک جڑوں کی منظرکشی کی گئی ہے۔وزارت جادوکی مشکلات سے لے کرازکبن جیل کی خوفناکی تک سب کچھ اس میں موجود ہے۔

’’ہوگ ورٹس آف ہیروازم،ہارڈشپ اینڈ ڈیجرس ہابیز ‘‘ میں ہوگ ورٹس کے اسٹاف کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے اور مختلف ٹیچرز کے کرداروں کو تفصیل سے اجاگر کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG