رسائی کے لنکس

یونان کے لیے امدادی قرض کافی نہیں: جرمنی


جرمن چانسلر آنگلہ مرخیل نے یورپی لیڈروں کو خبر دار کیا ہے کہ قرضوں کے بوجھ میں دبے ہوئے یونان کے لیے امدادی قرض ، مزیدمالیاتی خلفشار کو روکنے کے لیے کافی نہیں ہوگا۔

مرخیل نے جمعے کے روز بطور کرنسی یورو استعمال کرنے والے ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنےبجٹوں میں اخراجات میں کمی کریں اور مالیاتی منڈیوں کے لیے تیزی سے ضابطے بنائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ رُکن ملکوں پر لازم ہے کہ وہ اُن مختلف سمجھوتوں میں تبدیلیاں کریں جو اُن کی مشترکہ معیشت کو چلاتے ہیں۔

جرمن چانسلر ایتھنز کے لیے 145 ارب ڈالر کے امدادی قرضوں پر دستخطوں کی خاطر یورپی یونین کے دوسرے لیڈروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے مقصد سے بروسلز پہنچ گئى ہیں۔اس سے پہلے فرانس کے وزیرِ اعظم فرانسوا فِلاں نے اس قسم کی خیال آرائیوں کو پورے خطّے پر ایک حملہ قرار دیا کہ یونان اپنے قرضوں کی ادائیگی میں نادہند ہو سکتا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ فرانس ، یونان کو تحفظ فراہم کرے گا۔

یورپی ملک اس بارے میں خدشات دُور کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ یونان کا مالیاتی عدم استحکام ، کسی زیادہ بڑے مالیاتی بحران کا سبب بن سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG