رسائی کے لنکس

گوا کی ساحلی تفریحی گاہیں صحت کے لیے خطرہ


گوا کی ساحلی تفریحی گاہیں صحت کے لیے خطرہ
گوا کی ساحلی تفریحی گاہیں صحت کے لیے خطرہ

بھارتی سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ غلاظت سے آلودہ پانی کے بڑی مقدار میں سمندر میں شامل ہونے کے باعث ریاست گوا کی ساحلی تفریح گاہیں اب پیراکی اور ماہی گیری کے لیے غیر موزوں ہوچکی ہیں۔

گوا میں قائم سمندری تحقیق سے متعلق بھارتی قومی ادارے نے کہاہے کہ گوا کے ساحلوں اور دریاؤں میں اس بیکٹریا کی تعداد، جو فضلے میں پایا جاتا ہے، حفاظتی معیار کی قابل قبول سطح سے بہت بلند ہوچکی ہے۔

قومی ادارے سے منسلک ایک سائنس دن ڈاکٹر این رامیش کا کہنا ہے کہ پانی میں اس طرح کے بیکٹریا کی قابل قبول سطح ایک سویونٹ ہوتی ہے جب کہ گوا میں پانی کے حالیہ تجزے سے معلوم ہوا کہ یہاں یہ سطح 190 یونٹ ہے۔

گوا کی ساحلی تفریحی گاہیں بھارت میں بہت مشہور ہیں اور بڑی تعداد میں بھارتی سیر و تفریح کی غرض سے وہاں کا رخ کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG