رسائی کے لنکس

لائف اِن امریکہ: فَن اِن سَن


لائف اِن امریکہ: فَن اِن سَن
لائف اِن امریکہ: فَن اِن سَن

امریکہ میں ساحلِ سمندر پہ والی بال کا میچ کھیلا جارہا ہے۔ والی بال امریکہ کا ایک مقبول کھیل ہے اور کالج اور یونیورسٹی کی معروف ٹیمیں، اِن دِنوں خاص طور پر مقابلوں کے لیے ساحلوں کو اپنا مقام بناتی ہیں۔ساحلِ سمندر ہو، دوست احباب ساتھ ہوں اور میچ ہو لیکن میوزک نہ ہو، ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا!

دھوپ میں موج میلہ۔ بات اگر امریکہ میں زندگی سے محظوظ ہونے کی ہو، تو جیسے سورج کی روشنی موسم میں حدت اِس کے جز و لاینفک ہیں، موسمِ سرما میں بیشتر ریاستوں میں سخت سردی کےباعث زندگی جیسے گھر سے دفتر، دفتر سے گھر، اور گھر سے گھر تک محدود ہوکر رہ جاتی ہے۔

اور، آج کل جب موسمِ گرما اپنے عروج پر ہے امریکہ میں ساحلِ سمندر ہوں، شاپنگ سینٹرز، تفریحی پارک یا کھیل کے میدان۔ ہرجگہ جیسے زندگی محورقص ہو۔

امریکہ میں ساحلِ سمندر پہ والی بال کا میچ کھیلا جارہا ہے۔ والی بال امریکہ کا ایک مقبول کھیل ہے اور کالج اور یونیورسٹی کی معروف ٹیمیں، اِن دِنوں خاص طور پر مقابلوں کے لیے ساحلوں کو اپنا مقام بناتی ہیں۔ساحلِ سمندر ہو، دوست احباب ساتھ ہوں اور میچ ہو لیکن میوزک نہ ہو، ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا!

امریکہ کے بیشتر اسکولوں میں آج کل چھٹیاں ہیں تو تاریخی مقامات، عجائب گھر، قومی عمارتیں اور دیگر میموریلز پر خاصہ رش نظر آتا ہے۔

’فَن اینڈ سَن‘ کی ایک صورت بار بی کیو ہے۔

امریکہ میں عموماً لوگ دِن کے وقت بار بی کیو پارٹیوں کا اہتمام کرتے ہیں۔ اور اِس کے لیے یا تو کسی پارک کا انتخاب کیا جاتا ہے یا گھر کا۔ گھر میں چونکہ دھوپ کا اہتمام لازم ہے، تو یہ پارٹی عموماً گھروں کے عقبی صحن میں رکھی جاتی ہے۔ دوست احباب اکٹھے ہوتے ہیں، کھاتے ہیں، پیتے ہیں، گپیں لگاتے ہیں، اور من چلے ڈانس میں مصروفیت ڈھونڈتے ہیں۔

باربی کیو پارٹیز کیوں کہ عقبی صحن میں ہوتی ہیں، تو یہ معیوب نہیں سمجھا تاجا کہ کوئی مہمان روایتی انداز میں گھنٹی بجا کر سامنے کے دروازے سے آنے کے بجائے عقبی دروازے سے نمودار ہو؟

ایسی پارٹیوں میں بات اگر لباس کی ہو، تو یقین کیجئے لباس تو انتہائی غیر رسمی ہوتا ہے۔ عموماً لوگ کیزوئل ڈریس میں ہوں گے۔ ٹی شرٹس، شارٹس زیب تین کیے ہوں گے اور پاؤں میں ہوائی چپل۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG