رسائی کے لنکس

فلوریڈا: مسجد نذرِ آتش کرنے کا واقعہ، مجرم کو عمر قید کی سزا


شرائیبر
شرائیبر

اورلینڈو نائٹ کلب کا حملہ آور، عمر متین کبھی اس مسجد میں جایا کرتا تھا، جب کہ عمر کے والد باقاعدگی سے وہاں نماز ادا کیا کرتے تھے۔ عمر متین پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا، جس نے گذشتہ جون میں اورلینڈو میں ’پلس نائٹ کلب‘ پر حملہ کیا تھا، جس میں 49 افراد ہلاک ہوئے

فلوریڈا کے ایک شخص کو، جس نے اورلینڈو کی ایک مسجد کو نذر آتش کیا تھا، الزام ثابت ہونے پر 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جس مسجد میں کبھی نائٹ کلب پر گولیاں چلانے والا دہشت گرد جایا کرتا تھا۔

فلوریڈا کے شہر فورٹ پیئرس میں عدالتی سماعت کے بعد، سزا سنائے جانے کے دوران جوزف شرائیبر نے چپ سادھ لی۔

قید کے علاوہ، زرِ تلافی کے طور پر شرائیبر پر 10000 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔

بغیر چوں چراں سزا سننا قانون میں اقبالِ جرم کے مترادف گردانا جاتا ہے، جس سے ملزم مقدمے کا حق کھو دیتا ہے۔ استغاثے کا کہنا ہے کہ شرائیبر، جو یہودی ہیں، حکام سے اعتراف کر چکا ہے کہ اُسی نے ہی گذشتہ 11 ستمبر کو فورٹ پیئرس کے اسلامی مرکز کو نذر آتش کیا تھا، جو 2001ء کے دہشت گرد حملوں کی پندرہویں برسی تھی۔

عدالت کو تحریر کردہ ایک بیان میں، شرائیبر نے کہا تھا کہ آگ نفرت کی بنیاد پر نہیں بلکہ پریشانی کے عالم میں لگائی گئی تھی۔

اُنھوں نے کہا کہ اُنھیں اس بات کا خوف تھا کہ مسلمان مزیر دہشت گرد حملے کر سکتے ہیں۔

شرائیبر نے گذشتہ جولائی میں فیس بک پر لکھا تھا کہ ’’پورا اسلام ہی انتہا پسند ہے‘‘۔

فورٹ پیئرس کی مسجد کے راہنماؤں نے کہا ہے کہ آگ کے نتیجے میں مسجد کو شدید نقصان پہنچا ہے، یہاں تک کہ وہ اس مقام سے دور جانا چاہیں گے۔ آگ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

اورلینڈو نائٹ کلب کا حملہ آور، عمر متین کبھی اس مسجد میں جایا کرتا تھا، جب کہ عمر کے والد باقاعدگی سے وہاں نماز ادا کیا کرتے تھے۔

عمر متین پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا، جس نے گذشتہ جون میں اورلینڈو میں ’پلس نائٹ کلب‘ پر حملہ کیا تھا، جس میں 49 افراد ہلاک ہوئے۔ گولیاں چلانے سے پہلے، اُس نے داعش سے وفاداری کا اعلان کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG