رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا کر سیریز جیت لی


پاکستان، جنوبی افریقہ
پاکستان، جنوبی افریقہ

دسویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے فاسٹ باولر جنید خان کے 25 رنز کی اننگ نے ٹیم کے مجموعی اسکور کو 200 سے اوپر لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ میکلیرن نے تین جبکہ پیٹرسن نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین دو سے جیت لی ہے۔


بینونی میں کھیلے جانے والے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 205 رنز سکور کیے۔

کامران اکمل 48 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ مصباح الحق نے 24، یونس خان 29 اور شعیب ملک نے 28 رنز بنائے۔

دسویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے فاسٹ باولر جنید خان کے 25 رنز کی اننگ نے ٹیم کے مجموعی اسکور کو دو سو سے اوپر لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ میکلیرن نے تین جبکہ پیٹرسن نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔


جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 44 اووروں میں صرف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کپتان اے بی ڈویلرز کی ایک بار پھر عمدہ بلے بازی کی وہ 95 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کر دی ہے۔ اب تک کی چھ سیریز میں پروٹیز ناقابل شکست رہے۔ بہار دین نے 35 رنز سکور کیے۔ پاکستان کے محمد عرفان نے دو جبکہ حفیظ اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


پاکستان کی ٹیم ٹیسٹ میچوں کی سیریز تین صفر سے ہارنے کے بعد ون ڈے سیریز جیتنے کی پوزیشن میں تھی۔ تاہم، سیریز کے فیصلہ کن میچ میں فتح حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف کوئی بھی سیریز نہ ہارنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

اس سے پہلے دونوں ٹیمیں 2010ء میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھیں۔ پروٹیز نے تین دو سے اس سیریز میں کامیابی حاصلی کی تھی۔

2007ء میں ہونے والی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا نتیجہ بھی اسی طرح کا تھا۔ 2005ء کی سیریز میں ایک میچ کے نہ ہونے کے باعث جنوبی افریقہ کو تین ایک سے برتری حاصل ہوئی ۔ 2003ء میں بھی پروٹیز تین دو سے فاتح رہے۔ 2002ء کی سیریز میں بھی جیت میزبان افریقی کھلاڑیوں نے چار ایک سے سیریز اپنے نام کی۔
XS
SM
MD
LG