رسائی کے لنکس

عید کی تیاریاں، صنف نازک کی خواہش 'منفرد' نظر آنا


خوب سے خوب تر نظر آنے کی خواہش میں خواتین کی شاپنگ کا اہم حصہ 'عید کا جوڑا' ہے جسکے لئے موسم کی مناسبت سے خواتین ہلکے پھلکے لان، کاٹن کے ہلکے رنگوں کے ملبوسات کا انتخاب کر رہی ہیں

کراچی: رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے اور 'عید الفطر' کی آمد میں چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔ ایسے میں دنیا بھر کی طرح، پاکستان میں بھی عید کی تیاریوں میں غیر معمولی تیزی آگئی ہے۔

عید ہو اور پاکستانی خواتین سج دھج کر تیار نا ہوں یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔

ہر تہوار کی طرح، عید الفطر پر بھی خواتین خوب سے خوب تر نظر آنے کے لئے کئی کئی جتن کرتی ہیں۔

خواتین کی عید کی تیاریاں بھی دیدنی ہوتی ہیں۔ بار بار بازاروں کے چکر لگانا نئی سے نئی چیز کا انتخاب کرنا۔۔۔ خواتین کی فطرت ہے۔

عید کی تیاریوں میں سب سے اہم مرحلہ ہے 'عید کے جوڑے' کا انتخاب کرنا، جس کے لئے خواتین پسند اور فیشن کی مناسبت سے کرتی ہیں ان دنوں عید شاپنگ کیلئے خواتین ریڈی میڈ کپڑوں کا انتخاب کر رہی ہیں۔

کراچی میں فیشن ڈیزانئننگ سے وابستہ نوجوان ڈیزائنز، اقصہ نے بتایا کہ ’عید پر ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ تیاری میں بالکل منفرد نظر آئے۔ منفرد نظرآنا ہر لڑکی کی خواہش اور ایک فطری بات ہے۔ اسی طرح خواتین عید کا جوڑا پسند کرنے میں بھی اس روایت کو برقرار رکھتی ہیں اور کافی وقت لگانے کے بعد انھیں کوئی جوڑا پسند آتا ہے‘۔

عید کیلئے ہر صنف نازک کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سب سے منفرد نظر آئے۔

رمضان کا پورا مہینہ سخت گرمی میں گزرنے کےبعد عیدکے دنوں میں بھی گرمی کم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔

گرمی کے موسم کی مناسبت سے خواتین ان دنوں عیدالفطر کیلئے بھاری بھرکم کام والے کپڑوں کے بجائے ہلکے رنگ کے لان کاٹن کے کپڑوں کا انتخاب کررہی ہیں۔

کراچی کی نوجوان ڈیزائنر، انعم نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ 'ان دنوں جو گرمی پڑ رہی ہے اس میں خواتین ویسے ہی روزمرہ میں ہلکے کپڑوں کو ترجیح دے رہی ہیں۔ اسی طرح، عید کے جوڑے کیلئے بھی خواتین کا انتخاب ہلکے لان کی ’کرتیاں اور ٹراؤزر' سوٹ ہیں، جن پر ہلکی سی کڑھائی کا کام بنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اس بار موسم کے اعتبار سے 'سفید رنگ بھی فیشن میں ان ہے‘۔

خواتین کا کہنا ہے کہ 'عید کے روز خوب سے خوب تر اور منفرد دکھنا چاہتی ہیں۔ کراچی کی ایک مارکیٹ میں شاپنگ کرنے والی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ 'میں نے عید کیلئے کرتے اور ٹراؤزر سوٹ کا انتخاب کیا ہے، کیونکہ عید کے روز گھر سے باہر نکلنا ہے دوست احباب سے ملنے جانا ہے، جس کے باعث، گرمی کے موسم میں ہلکے کپڑے بہتر ہوتے ہیں‘۔

عام دکانداروں سمیت ملبوسات ڈیزائن کرنے والے ڈیزائنروں کا بھی کہنا ہے کہ ’ان دنوں خواتین کام والے سوٹوں کے بجائے ہلکے رنگ اور لان کاٹن کے کپڑوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے۔ یہی نہیں پاکستان بھر کے ڈریس ڈیزائنروں نے بھی ان موسم کی مناسبت سے شیفون دوپٹوں والے لان کے ملبوسات کو فیشن کی ایک جدید شکل دی ہے‘۔

لان کے کرتے اور ٹراؤزر کے ساتھ ان دنوں مارکیٹ میں لمبی قمیضوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی قمیضوں کا فیشن بھی شہر کی مختلف مارکیٹوں میں ان دنوں تھری پیس سوٹ سمیت چھوٹی لمبی قمیضیں مارکیٹ میں موجود ہیں، جسکے ساتھ خواتین دوپٹے اور میچنگ ٹراؤزر بھی خرید رہی ہیں۔

عید کی شاپنگ کا یہ سلسلہ چاند رات تک جاری رہے گا۔

XS
SM
MD
LG