رسائی کے لنکس

نیو یارک: چاند رات جشن میں گہما گہمی کا سماں


فائل
فائل

نیویارک کی شاہراہ کونی آئی لینڈ پر لگائے گئے چاند رات فسٹول میں ہزاروں پاکستانیوں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اور عید کے لئے خریداری کی۔ ان کے لئے، آبائی وطن سے دور رہ کر وطن کی یاد کا یہ بہترین طریقہ تھا

امریکہ میں نماز عید سے قبل سیکڑوں مقامات پر پاکستانی کمیونٹی نے چاند رات کی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا، جو پاکستانی بازار کا منظر پیش کرتی تھیں، جہاں ہر کوئی خریداری میں مصروف تھا۔

نیویارک کے مشہور شاہراہ کونی آئی لینڈ پر انتظامیہ کے تعاون سے لگایا جانے والا 'چاند رات بازار' کافی شہرت حاصل کر چکا ہے، جس میں 10000لوگ، اہل خانہ اور بچوں کے ہمراہ شریک ہوتے ہیں۔
اس موقع پر سیکڑوں وینڈر اسٹال لگاتے ہیں جن میں روایتی مہندی اور چوڑیوں کے اسٹال خصوصی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔
نیویارک کی شاہراہ کونی آئی لینڈ پر لگائے گئے چاند رات فسٹول میں ہزاروں پاکستانیوں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور عید کے لئے خریداری کی۔ان کے لئے، آبائی وطن سے دور رہ کر، وطن کی یاد کا یہ بہترین طریقہ تھا۔

اس کا اہتمام 'منارٹی ویمن بزنس کونسل' کرتی ہے، جبکہ مقامی منتخب قیادت بھی اس فسٹول میں خصوصی طور پر شریک ہوتی ہے۔

فسٹول میں لڑکیاں بالیاں ہاتھوں پر حنا کے رنگ سجاتی ہیں اور کلایوں کو خوبصورت چوڑیوں سے مزین کرتی ہیں۔ لیکن، لڑکے بالے بھی سیر و تفریح کا یہ موقع ضائع نہیں ہونے دیتے، جن کے بھنگڑے نے جشن کا ایک سماں باندھ رکھا تھا۔
چاند رات کے اس فسٹول کو جہاں کمیونٹی اور منتخب انتظامیہ کے درمیان رابطہ کا اہم ذریعہ بھی بنایا جاتا ہے، وہیں اس موقع پر کمیونٹی کی اہم شخصیات کو سماجی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد بھی پیش کئے جاتے ہیں۔

لیکن بچوں اور بڑوں کے لئے خصوصی انعامات بھی اس فسٹول میں جان ڈالتے ہیں۔ نیویارک ہی نہیں امریکہ کے طول و عرض میں سینکڑوں مقامات پر رنگا رنگ چاند رات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
عید سے قبل چاند رات کا یہ جشن امریکی ریاست شکاگو، ورجنیا، ہوسٹن اور دیگر مقامات پر بھی منایا گیا جس میں ہزاروں پاکستانی خاندانوں نے شرکت کی، شکاگو میں سب سے بڑا چاند رات فسٹیول ڈیون اسٹریٹ پر سجایا گیا۔

XS
SM
MD
LG