رسائی کے لنکس

مصر: فوجی کونسل کے فیصلے کے خلاف مظاہروں کا اعلان


مصر کی سیاسی جماعت اخوان المسلمین نے کہاہے کہ وہ فوج کی جانب سے اختیارات اپنے ہاتھوں میں مجتمع کرنے کے حالیہ اقدام کو چیلنج کرے گی۔ اور برسراقتدار جنرلوں کے اس اقدام کو پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے اس کا کہناہے کہ یہ بغاوت کے مترداف ہے۔

اخوان المسلیمین نے فوج کے اعلامیہ کے خلاف منگل کو ملک گیر پیمانے پر مظاہروں کی اپیل کی ہے۔

یوتھ موومنٹ اور کئی دوسری تجارتی تنظیموں نے بھی فوج کی جانب سے اختیارات اپنے ہاتھ میں لینے کے فوج کے حالیہ اقدام کے خلاف عوامی مظاہروں کی اپیل کی ہے۔

ان کا یہ اعلان اخوان المسلمین کی جانب سے ملک کےپہلے آزادانہ صدارتی انتخاب میں اپنے امیدوار کی فتح کے بعد سامنے آیا ہے۔

XS
SM
MD
LG