رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں تین ہلاک


تحصیل غلام خان کے پہاڑی علاقے میں بغیر پائلٹ کے جاسوس طیاروں سے شدت پسندوں کے ایک مرکز پر دو میزائل داغے گئے جس سے عمارت کے بیشتر حصے تباہ ہو گئے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بدھ کو مبینہ امریکی میزائل حملے میں کم از کم تین مشتبہ جنگجو ہلاک ہو گئے۔

افغان سرحد سے ملحقہ شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان کے پہاڑی علاقے میں بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے سے شدت پسندوں کے ایک مرکز پر دو میزائل داغے گئے جس سے عمارت کے بیشتر حصے تباہ ہو گئے۔

میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم مرنے والوں میں غیر ملکی جنگجو بھی بتائے جاتے ہیں۔

دریں اثناء قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی کے دو مختلف مقامات پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں کی مدد سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے کم از کم آٹھ جنگجو ہلاک اور ان کے تین ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

جس علاقے میں یہ کارروائی کی گئی وہاں تک میڈیا کو رسائی حاصل نہیں، اس لیے ہلاکتوں کی تعداد کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
XS
SM
MD
LG