رسائی کے لنکس

امریکہ کی مغربی ریاستوں کے جنگلات میں آتشزدگی


ایک طوفان کے پیش نظر خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس سے واشنگٹن ریاست کے بعض حصوں میں آتشزدگی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔

امریکہ کی مغربی ریاستوں کے جنگلوں میں لگنے والی شدید آگ کے باعث، واشنگٹن، اوریگون، آئیڈاہو، مونتانا اور کیلیفورنیا سے ہزاروں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔

حکام امید کا اظہار کر رہے ہیں کہ اس آتشزدگی پر صنعتوں اور خطرناک گیسوں والے علاقے تک پہنچنے سے پہلے قابو پا لیا جائے گا۔

آگ کو پھیلنے سے روکنے کی سرگرمیوں میں جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی پانی گرایا جا رہا ہے لیکن بعض علاقوں میں دھوئیں کے گہرے بادلوں کی وجہ سے انھیں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام مقامی آبادی کو متنبہ کر چکے ہیں کہ وہ ان بادلوں کے چھٹ جانے تک گھروں کے اندر ہی رہیں۔

گرمی اور خشک سالی کے شکار اس مغربی خچے میں آگ پر قابو پانے کی کارروائیوں میں لگ بھگ 29 ہزار کارکنان حصہ لے رہے ہیں۔ متعدد لوگوں نے آگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کو اپنے گھروں میں عارضی طور پر رہنے کی جگہ بھی دی ہے۔

امریکی محکمہ جنگلات کے ایک عہدیدار کون بریبیاسکس کہتے ہیں کہ لوگوں کی طرف سے یہ رویہ قابل تحسین ہے۔

" یہ آپس میں جڑا ہوا ایک رحم دل معاشرہ ہے۔ جیسے ہی یہ خبر آئی (لوگ منتقل ہو رہے ہیں) لوگوں نے اپنے جاننے والوں کے لیے گھروں کے دروازے کھول دیے بعض لاجز نے بھی لوگوں کو شب بسری کی اجازت دے دیتی ۔"

ایک طوفان کے پیش نظر خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس سے واشنگٹن ریاست کے بعض حصوں میں آتشزدگی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔ لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ بعض علاقوں میں آتشزدگی پر قابو پائے جانے کے بعد لوگ اپنے گھروں کو واپس جانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG