رسائی کے لنکس

پہلا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی


پہلا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
پہلا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانےو الی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3ء40 اوورز میں 131 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواباً پاکستان نے 132 رنز کا مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 5ء21 اوورز میں حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر محمد حفیظ صرف 5 رنز بناسکے جب کہ عمران فرحت نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ سابق کپتان یونس خان نے 56 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دونوں وکٹیں سرنگا لکمل نے حاصل کیں۔

شاہد آفریدی کو 'مین آف دی میچ' قرار دیا گیا جنہوں نے 27 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں مہمان ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کا کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم صرف 131 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل 28 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ تھارنگا نے 25 اور جیا وردھنے نے 24 رنز بنائے۔ کپتان دلشان صرف 4 رنز بناسکے۔

پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی نے 3، سعید اجمل اور محمد حفیظ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ اعزاز چیمہ اور عبدالرزاق نے 1، 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آج کی فتح کے نتیجے میں پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم کے ساتھ پہلے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میزبان ٹیم پہلے ہی ایک، صفر سے جیت چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG