رسائی کے لنکس

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بٹلر زخمی، دوسرے ٹیسٹ میں شرکت غیر یقینی


انگلینڈ کے وکٹ کپیر جوز بٹلر، فائل فوٹو
انگلینڈ کے وکٹ کپیر جوز بٹلر، فائل فوٹو

انگلینڈ کے وکٹ کیپر جوز بٹلر کے زخمی ہو جانے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان کی شمولیت پر شہبات پیدا ہو گئے ہیں۔

انگلیڈ کے پاس اولی پوپ موجود ہیں جو ان کی جگہ لے سکتے ہیں، جب کہ یہ امکان بھی موجود ہے کہ بلے باز زیک کرولی اس مشکل صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے سامنے آئیں اور وکٹ سنبھالیں۔

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے کہا ہے کہ جمنیزیم میں ایکسرسائز کے دوران جوز کی کمر کو جھٹکا لگ گیا۔ اب ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ان کی حالت کیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے ٹیم میں انہیں شامل کیا تو اس طرح کے امکانات پیش نظر تھے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے اس پر خوشی ہے کہ ہمارے پاس پوپی موجود ہیں جن میں کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

کپتان جو روٹ نے مزید کہا کہ 21 سالہ پوپی پانچ فرسٹ کلاس میچوں میں وکٹ کپیر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ اگر وہ وکٹ کیپنگ کرتے ہیں تو پھر ساتویں نمبر پر کھیلنے کے لیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کئی انتخاب موجود ہیں اور ہم کوئی بھی کمبی نیشن بنا سکتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ہم زیادہ تر میدان کی حالت پر انحصار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بہترین کمبی نیشن ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ ہم 20 وکٹیں لے سکیں اور پھر بیٹنگ کے لحاظ سے اسے اپنی ضرورت کے مطابق بیلنس کر سکیں۔ میر اخیال ہے کہ یہ جگہ کوئی آل راؤنڈ بھی لے سکتا ہے۔ ہم موقع کے لحاظ سے فیصلہ کریں گے۔

انگلینڈ دو ٹیسٹ سیریز میں پہلا ٹیسٹ ایک اینگز اور 65 رنز سے ہار چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG