رسائی کے لنکس

بھارت نے لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کر دی


بھارت میں حفاظتی لباس میں ملبوس ایک ڈاکٹر کرونا ٹیسٹ کے لیے ایک مریض سے نمونہ حاصل کر رہا ہے۔ فائل فوٹو
بھارت میں حفاظتی لباس میں ملبوس ایک ڈاکٹر کرونا ٹیسٹ کے لیے ایک مریض سے نمونہ حاصل کر رہا ہے۔ فائل فوٹو

بھارت کی وزارت داخلہ کے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں لاک ڈاون 31 مئی تک جاری رہے گا۔ تاہم اب لاک ڈاون کے قواعد میں خاصی نرمی کر دی گئی ہے۔

جن علاقوں ٘میں کرونا متاثرین کی تعداد کم ہو گی وہاں لاک ڈاون کی پابندیاں نرم ہوں گی۔ اس سلسلے میں مختلف صوبے حالات کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

ہفتے اور اتوار کے روز بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خاصا اضافہ ہوا اور اب یہ تعداد چین کے متاثرہ لوگوں سے زیادہ ہو گئی ہے۔

کرونا مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے بھارت اب ایشیاء میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

جانز ہاپکنز کرونا وائرس ریسورس سینٹر کے مطابق بھارت میں مصدقہ کیسوں کی تعداد 91 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور اموات 2800 سے تجاوز کر گئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں لاک ڈاون کے نفاذ سے کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں مدد ملی ہے۔

ہوائی اڈوں کو بند کرنے پہلے مارچ میں بھارت نے غیر ملکوں میں مقیم اپنے شہریوں کو واپس ملک میں لانے کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے تھے۔

XS
SM
MD
LG