رسائی کے لنکس

یو ایس ایڈ پاکستان سمیت 64 ملکوں کو اضافی امداد دے گی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

یو ایس ایڈ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ کورنا وائرس سے نبرد آزما 64 ممالک کو اضافی فنڈنگ فراہم کی جائے گی، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ امریکہ 274 ملین ڈالر کی اضافی فنڈنگ فراہم کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس فنڈنگ سے متاثرہ ممالک حفاظتی خدمات، پانی، نکاسی آب، صفائی ستھرائی، خوراک اور روز مرہ اشیا کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنا سکیں گے۔

یو ایس ایڈ کے نائب منتظم اعلیٰ بونے کلک نے کہا کہ جن 64 ملکوں کو یہ امداد دی جائے گی ان میں پاکستان اور افغانستان شامل ہیں۔

امریکی حکومت نے اس نئی امداد کا اعلان ایک ایسے موقع پر کیا جب چین مختلف ملکوں کو امداد فراہم کرنا شروع کر چکا ہے، جس میں طبی ساز و سامان اور طبی عملہ شامل ہے۔

اسپین اور اٹلی سمیت یورپ کے کئی ملکوں میں چین روزانہ طبی سامان اور ڈاکٹر اور قرنطینہ کے ماہرین بھیج رہا ہے۔ یورپی ممالک نے چین کی اس امداد کا خیر مقدم کیا ہے۔

بدھ کے روز چین کے صدر شی نے جرمنی کی چانسلر آنگلا مرکیل سے فون پر بات کی اور ہر طرح کی امداد کا یقین دلایا، جس میں علاج معالجے سے لے کر ویکیسین کی تیاری شامل ہے۔

یو ایس ایڈ کے ڈائریکٹر جیمز رچرڈسن نے کہا ہے کہ چین کی کیمونسٹ پارٹی کی یہ خصوصی ذمہ داری ہے کہ وہ پوری دنیا کو بغیر کسی شرط کے امداد فرام کرے کیوں کہ سب کو یہ علم ہے کہ ووہان میں جو کچھ ہوا اس کو چھپانے کے نتیجے میں کرونا نے وبائی مرض کی شکل اختیار کی۔

XS
SM
MD
LG