رسائی کے لنکس

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئیں


امریکہ میں مریضوں کی تعداد 12 لاکھ اور اموات 69 ہزار سے زیادہ ہے۔ یورپ میں ہلاکتوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔
امریکہ میں مریضوں کی تعداد 12 لاکھ اور اموات 69 ہزار سے زیادہ ہے۔ یورپ میں ہلاکتوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی لاکھ ہو گئی ہے جب کہ 35 لاکھ 84 ہزار سے زیادہ افراد اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں مریضوں کی تعداد 12 لاکھ اور اموات 69 ہزار سے زیادہ ہے۔ یورپ میں ہلاکتوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق اب تک 212 ملکوں اور خود مختار خطوں میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ پیر کو دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد 36 لاکھ 30 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ 51 ہزار سے بڑھ چکی تھی۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران فرانس میں 306، برطانیہ میں 288، برازیل میں 263، اٹلی میں 195، بھارت میں 175، اسپین میں 164 اور کینیڈا میں 160 مریض چل بسے۔ میکسیکو میں یہ تعداد 93، سویڈن میں 90، بیلجیم میں 80، روس میں 76، ایران میں 74، ترکی میں 64، پرو میں 58 اور جرمنی میں 52 تھی۔

امریکہ میں پیر کی سہہ پہر 776 اموات ہو چکی تھیں جب کہ 19 ہزار نئے کیسز کا علم ہوا تھا۔ ملک میں اب تک کرونا وائرس کے 74 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں 12 لاکھ سے کچھ زیادہ مثبت آئے ہیں۔

ریاست نیویارک میں 24874، نیوجرسی میں 7951، میساچوسیٹس میں 4090، مشی گن میں 4049، پینسلوانیا میں 2845، الی نوئے میں 2662، کنیٹی کٹ میں 2495، کیلی فورنیا میں 2254 اور لوزیانا میں 2064 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان کے علاوہ فلوریڈا، میری لینڈ، انڈیانا، جارجیا اور اوہایو میں بھی ایک ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

امریکہ کے بعد سب سے زیادہ اسپین میں کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار ہے۔ اٹلی میں 2 لاکھ 11 ہزار، برطانیہ میں ایک لاکھ 90 ہزار، فرانس میں ایک لاکھ 69 ہزار، جرمنی میں ایک لاکھ 65 ہزار، روس میں ایک لاکھ 45 ہزار، ترکی میں ایک لاکھ 27 ہزار، برازیل میں ایک لاکھ 5 ہزار اور ایران میں 98 ہزار مریضوں کا پتا چل چکا ہے۔

10 ملکوں میں کرونا وائرس کے 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ مکمل ہو گئے ہیں۔ روس میں 43 لاکھ، جرمنی میں 25 لاکھ، اٹلی میں تقریباً 22 لاکھ، اسپین میں 19 لاکھ، برطانیہ میں تقریباً 13 لاکھ، متحدہ عرب امارات میں 12 لاکھ، ترکی میں ساڑھے 11 لاکھ، فرانس میں 11 لاکھ اور بھارت میں بھی 11 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 11 لاکھ 84 ہزار افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ ان میں امریکہ کے ایک لاکھ 81 ہزار، اسپین کے ایک لاکھ 51 ہزار، جرمنی کے ایک لاکھ 32 ہزار، اٹلی کے 82 ہزار، ایران کے 79 ہزار، چین کے 77 ہزار، ترکی کے 68 ہزار اور فرانس کے 51 ہزار شہری شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG