سوئٹزرلینڈ کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ یہاں کے اسکی ریزورٹ اور ہائیکنگ ٹریلز بھی اس ملک کی پہنچان ہیں۔ آج ہم آپ کو سوئٹزرلینڈ کے ایک غار کی سیر کرا رہے ہیں جو برف سے بنا ہوا ہے۔ یہ غار گلیشیئرز سے پگھلنے والے پانی کے بعد بننے والی برف سے بنا ہے جس کے مناظر لوگوں کو اپنی طرف کھینچ رہے ہیں۔ پونٹریسینا کے علاقے میں موجود گلیشیئر موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پگھل رہے ہیں۔