رسائی کے لنکس

چین: شدت پسندوں کی اطلاع پر انعامی رقم کا اعلان


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

حکام کی طرف سے اب تک ایسے چھ افراد کو انعامی رقم دی ہے جنہوں نے 10 مشتبہ افراد کے ٹھکانوں کے بارے میں معلومات دیں۔

چین کے خود مختار خطے سنکیانگ میں حکام نے پانچ کروڑ کا ایک فنڈ قائم کیا ہے جس کا مقصد دہشت گردوں کو ہلاک یا گرفتاری میں مدد دینے والی اطلاعات فراہم کرنے والوں کو انعام دینا ہے۔

حکام نے اب تک ایسے چھ افراد کو انعامی رقم دی ہے جنہوں نے 10 مشتبہ افراد کے ٹھکانوں کے بارے میں معلومات دیں جس کے بعد ان کو گرفتار کیا گیا۔ جن چھ افراد نے معلومات دیں ان میں ہر فرد کو 16،000 ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق پولیس نے 30,000 رضاکاروں کی مدد سے ایک فارم میں مشتبہ افراد کی نشاندہی کے بعد وہاں کارروائی کر کے 9 افراد کو ہلاک کر دیا۔

سنکیانگ، جہاں چین کی ایغور مسلمان اقلیت آباد ہے، میں گزشتہ سال بدامنی کی وجہ سے تقریباً 200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہاں تشدد کی وجہ سے بیجنگ نے ایک سال کے لیے بقول اس کے دہشت گردوں کی خلاف سخت کارراوئی شروع کی ہوئی ہے۔ اب تک کی کارروائی میں سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

سنکیانگ کی ایغور آبادی کے کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کو چین کی حکومت کی طرف سے ہان اکثریتی آبادی کے مقابلے میں مبینہ طور پر امتیازی سلوک کے ساتھ ساتھ مذہبی پابندیوں کا بھی سامنا ہے۔

چینی حکومت ایغور آبادی کے ساتھ روا رکھے جانے والے مبینہ امتیازی سلوک سے انکاری ہے۔

XS
SM
MD
LG