ہالی وڈ کی تازہ ترین بلاک بسٹرفلم ’کیپٹن امریکا‘ نے صرف امریکی سینما گھروں کو ہی اپنے سحر میں نہیں جکڑا، بلکہ چینی باکس آفس پر بھی دھوم مچادی ہے۔
برطانوی اخبار ’گارجین‘ کے مطابق، ’کیپٹن امریکا۔۔دی ونٹر سولجر‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی چین کے باکس آفس پر 39.23 ملین ڈالرز کا بزنس کرکے نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی۔ فلم چین کے 40 فیصد سینما گھروں میں زیر نمائش ہے۔
فلمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین میں’کیپٹن امریکا‘ کی شاندار پذیرائی کی دو نمایاں وجوہات ہیں۔ پہلی گذشتہ مہینے فلم کی کاسٹ کرس ایونز، اسکارلٹ جونسن اور سموئیل ایل جیکسن کا چین کا دورہ کرنا اور دوسری امریکا کے باہر بھی سپر ہیروز کی فلموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت۔
اس سے قبل کرس ایونز کی 2012ء میں بنی ’ایوینجرز‘ نے 1.5بلین ڈالرز کا بزنس کیا تھا، جبکہ مارول اسٹیبل میٹ کی ’آئرن مین تھری‘ نے 39 ملین ڈالرز کمائے تھے جس میں خصوصی طورپر چینی اداکاروں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔
سنہ 2011 میں پہلی بار بنائی گئی ’کیپٹن امریکا‘ نے نارتھ امریکا سے باہر صرف 193ملین ڈالرز کمائے تھے۔ لیکن، اسی فلم کے سیکوئل نے صرف دوہفتوں میں207 ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔
سب سے غیر معمولی بات یہ ہے کہ ’کیپٹن امریکا‘ روسی باکس آفس پر بھی پہلے نمبر پر رہی۔
سال 2011 ءمیں ’کیپٹن امریکا ۔ دی فرسٹ ایوینجر‘ کو صرف ’دی فرسٹ ایوینجر‘ کے نام سے روس، یوکرین اور جنوبی کوریا میں ریلیز کیا گیا تھا، تاکہ فلم کے سپر ہیرو کی حب الوطنی کو مخصوص نہ سمجھا جائے۔
امریکی باکس آفس کی بات کریں تو ’کیپٹن امریکا۔ دی ونٹر سولجرز‘ کی اوپننگ ہی بہت شاندار رہی اور فلم نے 96 ملین ڈالرز کما کر اپریل کا باکس آفس ریکارڈ توڑ دیا۔
فلم میں ’کیپٹن امریکا‘ کو ایک پراسرار روسی ایجنٹ سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں اسکارلٹ جانسن کے علاوہ سیباسٹین اسٹن، انتھونی میکی اور رابرٹ ریڈ فورڈ شامل ہیں۔