رسائی کے لنکس

ہالی وڈ کی پانچ رومینٹک فلموں کا احوال


سال 2013 ءمیں،’بلیواز دا وارمسٹ کلر‘ سے لے کر ’بی فورمڈنائٹ‘ تک بہت سی رومینٹک فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں۔ 2014ء میں بھی بہت سی رومانوی فلمیں شائقین کے لئے پیش کی جائیں گی۔ ان میں سے کچھ فلمیں بیسٹ سیلر ناولز پر بنائی گئی ہیں

ہالی وڈ ہو یا بالی وڈ، سلور اسکرین کے لئے لکھی گئی زیادہ تر کہانیاں محبت کے گرد گھومتی ہیں اور بعض رومینٹک فلموں کی کامیابی نے تو سینما کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

سال 2013 ءمیں’بلیواز دا وارمسٹ کلر‘ سے لے کر’بی فورمڈنائٹ‘ تک بہت سی رومینٹک فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں۔ 2014ء میں بھی بہت سی رومانوی فلمیں شائقین کے لئے پیش کی جائیں گی۔ ان میں سے کچھ فلمیں بیسٹ سیلر ناولز پر بنائی گئی ہیں۔ جیسے:

ففٹی شیڈز آف گرے
’ففٹی شیڈز آف گرے‘ وہ فلم ہے جس کی ریلیز کا انتظار سب بہت ہی بے صبری سے کر رہے ہیں۔ ایل جیمز کے ناول’ففٹی شیڈز آف گرے‘ سے ماخوذ بزنس ٹائیکون اور کالج گرل کی محبت پر مبنی ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ میں دو مختلف دنیاوٴں میں رہنے والوں کے احساسات کو پیش کیا جائے گا۔ ڈکوٹا جونسن اورجیمی ڈارنن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

بلینڈڈ
رومینٹک کامیڈی ’بلینڈڈ ‘ مئی میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں ففٹی فرسٹ ڈیٹس کے اسٹارز ایڈم سینلڈر اور ڈریو بیری مور ایک بار پھر ساتھ ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم میں ہیرو، ہیروئن ایک ناکام ڈیٹ کے بعد اتفاقیہ طور پر تفریحی مقام پر ملتے ہیں جہاں دونوں اپنے اپنے خاندانوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے آئے ہوتے ہیں۔ دونوں خاندانوں کے ملنے سے بہت سی مزاحیہ سچویشنز فلم کی خاص بات ہیں۔

فالٹ ان آورز اسٹارز
جون گرینی کے ناول پرمبنی ’فالٹ ان آرز اسٹارز‘ دو ٹین ایجرز کی محبت کی کہانی ہے جو کینسر سپورٹ گروپ میں ملتے ہیں اور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ گو کہ فلم کی شروعات کچھ دکھی ماحول میں ہوتی ہے۔ لیکن، فلم دیکھنے والوں کو زبردست تفریح فراہم کرے گی۔ جون میں ریلیز ہونے والی اس فلم کے مرکزی رول نبھا رہی ہیں شیلینی ووڈ لی اوراینسل ایل گورٹ۔
لوبسٹر
بہت سے لوگوں کے لئے جیون ساتھی کی تلاش بڑا مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ بلکہ، زندگی اور موت کا مسئلہ ہوتا ہے۔ اور’لوبسٹر‘ میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال کی عکاسی کی گئی ہے۔ یہ غیر روایتی لو اسٹوری سائنس فکشن ہے جس میں مستقبل کا دور دکھایا گیا ہے جہاں اکیلے رہ جانے والوں کو لازمی طور پر اپنا ساتھی ڈھونڈنا ہے، ورنہ انہیں جانور بنا دیا جائے گا۔ فلم کے ہیرو، ہیروئن کولن فئیرل اور ریچل وز ہیں۔ فلم کی شوٹنگ جلد شروع کی جائے گی۔

لو از اسٹرینج
فلم ’لو از اسٹرینج‘ گے کپل کو روز مرہ کی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات اور پریشانیوں کی کہانی ہے۔ فلم میں مرکزی کرداروں کو کچھ وقت کے لئے زبردستی ایک دوسرے سے دور رہنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔ فلم میں محبت اور شادی کی افادیت کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ فلم سنڈینس اور برلن فلم فیسٹول میں ناقدین سے داد حاصل کر چکی ہے۔ جون لتھ گو اور الفریڈ مولینا نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG