کراچی ۔۔۔ ہالی ووڈ فلم ’دی ہنگر گیم کیچنگ فائر‘ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں 307 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کرکے امریکا اور کینیڈا کے چارٹس پر نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
’دی ہنگر گیم سیریز‘ کی اس دوسری فلم کو دیکھنے کے لئے شائقین نے جوق در جوق تھیٹرز کا رخ کیا اور بنا دیا اسے ویک اینڈ پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم۔
خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق دنیا کے 65ملکوں میں نمائش کے لئے پیش کی جانے والی اس فلم نے امریکا اور کینیڈا میں ویک اینڈ پر مجموعی طور پر 161.1ملین ڈالرز کمائے اور نومبر کے مہینے میں اب تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔
ماروول سپر ہیرو سیکوئل ’تھور‘ ویک اینڈ پر کمائی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ تیسر ے نمبر پر جگہ پائی رومینٹک کامیڈی ”دی بیسٹ مین ہالیڈے‘ ‘نے جس نے 12.5ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔
کامیڈی فلم ’ڈلیوری مین‘8 اعشاریہ 2ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے اور اینیمیٹڈ فلم ’فری برڈز‘ 5 اعشاریہ تین ملین ڈالرز کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کر پائی۔
سال 2013ء کی دوسری بڑی فلم سپر ہیرو سیکوئل ’آئرن مین 3 رہی ۔ مئی میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے ریلیز کے پہلے مہینے میں 174ملین ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا اور ڈومیسٹک مارکیٹ میں سب سے زیادہ کمانے والی چوتھی بڑی فلم بن گئی۔
فلم ’12ائیرز ۔۔اے سلیو ‘۔۔ اور ’نبراسکا‘۔۔اسپرٹ ایوارڈز کی دوڑ میں سر فہرست
تاریخی ڈرامہ ’12ائیرز ۔۔ اے سلیو‘ اور کامیڈی فلم ’نبراسکا‘ اسپرٹ ایوارڈز پانے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں ، انہی دونوں کو ایوارڈ کے لئے ’فیورٹ‘ قرار دیا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں فلموں میں سخت مقابلہ ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ دونوں ہی فلموں کو ’بہترین فیچر فلم‘ ، ’بہترین ڈائریکٹر‘ اور ’بہترین ایکٹنگ‘ کے شعبوں میں نامزدگی ملی ہے۔
ک رس براوٴن ۔۔ ماردھاڑ کے باوجود رحم کی امید
امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ وکیل گریمی ایوارڈ ونر آر این بی کے سنگر کرس براوٴن کو واشنگٹن کے ایک ہوٹل کے باہر لڑائی جھگڑا کے الزامات میں ’پلی بارگین‘ آفر کرنے پر غور جاری ہے۔براوٴن پر الزام ہے کہ انہوں نے 28اکتوبر کو ہوٹل کے باہر ایک شخص سے تو تو میں کے بعد اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ مل کر اس کی ’دھنائی‘ کر ڈالی تھی۔
مجھے اسکن کینسر تھا، ایکٹر ہیو جیک مین کا انکشاف
آسٹریلیوی ایکٹر ہیو جیک مین نے انسٹا گرام پر انکشاف کیا ہے کہ انہیں جلد کا کینسر تھا ۔ 45سالہ ہیوجیک مین کاکہنا ہے کہ ان کی بیوی نے ان کی توجہ ناک پر نکلنے والے ایک دانے کی طرف دلائی جو چیک اپ کرانے پر کینسر سیل نکلا۔
ہیو کو سب سے زیادہ شہرت ’ایکس مین‘ سیریز میں کئے گئے سپر ہیرو ولوویرین سے ملی۔ جیک مین کی صحت سے متعلق کوئی تازہ ترین اپ ڈیٹ فل الحال سامنے نہیں آیا۔