رسائی کے لنکس

نئی برمی حکومت کے اقدامات حوصلہ افزا ہیں: سفارت کار اقوام متحدہ


نئی برمی حکومت کے اقدامات حوصلہ افزا ہیں: سفارت کار اقوام متحدہ
نئی برمی حکومت کے اقدامات حوصلہ افزا ہیں: سفارت کار اقوام متحدہ

برما کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہاہے کہ نئی سویلین حکومت کی جانب سے ملنے والے اشارے بڑے مثبت ہیں۔

وجے نمبیر نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز برما حکومت کے عہدے داروں اور حزب اختلاف کی راہنما آنگ ساں سوچی سے ملاقات کے بعد کیا۔

آنگ ساں سوچی نے اقوام متحدہ کے سفارت کار سے اپنی ملاقات کو بے تکلفانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ یہ دیکھنا چاہتی ہیں کہ نئی حکومت کس انداز میں آگے بڑھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی منفی اقدام نہیں کرنا چاہتے۔

برما میں طویل فوجی اقتدار کے بعد مارچ میں نئی سویلین حکومت کے قیام کے بعدکے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نمبیر کا یہ اس ملک کا ان کا پہلا دورہ ہے۔

نئی حکومت کے قیام کے لیے لگ بھگ 20 سال کے وقفے کے بعد برما میں گذشتہ سال کے آخر میں انتخابات ہوئے تھے۔ تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں نے انتخابات کو شرم ناک قراردیتے ہوئے مسترد کردیاتھا۔ ان کا کہناتھا کہ یہ انتخابات کڑے فوجی کنٹرول میں کرائے گئے تھے۔ الیکشن میں فوج کی حمایت یافتہ ایک جماعت نے اکثریتی نشستیں حاصل کی تھیں۔

آنگ ساں سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کو سرکاری طورپر خلاف قانون قرار دے دیا گیا تھا کیونکہ اس نے انتخابی قوانین کے تحت اپنی سربراہ کو پارٹی سے الگ نہیں کیاتھا۔ آن ساں سوچی کو جو طویل عرصے سے اپنے گھر میں نظر بندتھیں، انتخابات کے بعد جلد ہی رہا کردیا گیاتھا۔

برما کی سابق فوجی حکومت کو طویل عرصے تک دنیا کے سخت گیر حکومتو ں میں شمار کیا جاتا رہاہے۔ امریکہ اور کئی دوسرے ملک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بنا پر برما کی حکومت اور اس کے راہنماؤں پر کئی پابندیاں عائد کرچکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG