رسائی کے لنکس

برما: باغیوں اور سرکاری فورسز میں جھڑپیں، ہزاروں لوگوں کا انخلاء


برما: باغیوں اور سرکاری فورسز میں جھڑپیں، ہزاروں لوگوں کا انخلاء
برما: باغیوں اور سرکاری فورسز میں جھڑپیں، ہزاروں لوگوں کا انخلاء

چین کے ساتھ محلق سرحد پر برما کی سرکاری فورسز اور نسلی اقلیت کے باغیوں کے ساتھ مہلک جھڑپوں کے بعد ہزاروں افراد جان بچانے کے لیے علاقہ چھوڑ کرجارہے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہناہے کہ تقریباً دوہزار برمی اپنا گھر بار چھوڑ کر جاچکے ہیں، جن کی اکثریت سرحد عبور کر چین میں داخل ہوگئی ہے۔ تاہم خبروں میں کہا گیا ہے کہ چینی سرحدی محافظوں نے دیگر ہزاروں برمیوں کی سرحد عبور کرنے کی کوشش ناکام بنا دی جس کے بعد انہیں جنگلوں میں پناہ لینی پڑی۔

برما کے نسلی گروہ کے میڈیا کا کہناہے کہ پچھلے ہفتے ریاست کاچن میں حکومت اور علاقے کے باغیوں کے درمیان شروع ہونے والی جھڑپوں کا دائرہ ریاست شان تک پھیل گیا ہے۔

کاچن نیوز گروپ کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ شمالی ریاست شان میں منگل کی شام سے نسلی گروپ کاچن کی انڈی پنڈنٹ آرمی کے دو بٹالین فوجی ، سرکاری فورسز سے لڑ رہے ہیں۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ لڑائی بدھ کے روز بھی جاری رہی۔

شان نسلی گروپ کی نمائندگی کرنے والے جریدے شان ہیرلڈ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری فوج کے تقریباً پانچ بٹالین شان سیٹ آرمی کے ہیڈکوارٹرز اور شان ریاست کی جانب بڑھ رہے۔

تھالی لینڈ میں قائم کاچن نیوز گروپ نے کہا ہے کہ ریاست کاچن میں کے آئی ایف فورسز کی دریائے شوالی کے قریب سرٹیجک اہمیت کے حامل ایک پن بجلی گھر اور ڈیم کے قریب سرکاری فوج سے جھڑپیں ہوئی ہیں اوراس نے تین پل تباہ کردیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG