رسائی کے لنکس

برطانیہ کا برما پر پابندیاں نرم کرنے کا اشارہ


برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہاہے کہ ان کاملک جلد ہی برما پر عائد پابندیاں نرم کردے گا۔ برطانوی وزیر اعظم جمعے کو اس ایشیائی ملک کے تاریخی دورے پر جانے والے ہیں جو ایک عرصے تک عالمی تنہائی کاشکار رہاہے۔

مسٹر کیمرون نے جمعرات کو بی بی سی کو بتایا کہ اگر برما نے جمہوریت کی جانب اپنی پیش رفت جاری رکھی تو برطانیہ جلد ہی اس پر اپنے مثبت درعمل ظاہر کرے گا۔

لیکن ان کا کہناتھا کہ وہ اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کرنے سے قبل برما میں آنے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم کیمرون ایسے پہلے اعلیٰ عہدے دارہیں جو لگ بھگ پانچ عشروں کے بعد جمعے کو برما کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔

برما میں تقریباً 50 سال تک فوج اقتدار میں رہی ہے اور گذشتہ سال فوجی حکومت کے خاتمے کے بعد وہاں جمہوریت قائم کی گئی ہے جس میں اکثریت فوج کے حمایت یافتہ افراد کی ہے۔

توقع ہے کہ مسٹر کیمرون جمہوریت پسند راہنما آنگ ساں سوچی سے بھی ملاقات کریں گے جن کی سیاسی جماعت نے پارلیمنٹ کے حالیہ ضمنی انتخابات میں بے مثال کامیابی حاصل کی ہے۔

مسٹر کیمرون اپنے جنوبی ایشیا کے پانچ روزہ دورے میں انڈونیشیا اور ملائیشیا بھی جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG