رسائی کے لنکس

بوسٹن: میراتھون کیس سماعت، خاتون پر غبن کا الزام


فائل
فائل

بوسٹن محکمہٴپولیس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ لیگھ کو گذشتہ ماہ ’سفولک کاؤنٹی گرانڈ جیوری‘ کے روبرو جرائم کی پانچ شقوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا، جن میں حکومت کے سامنے غلط دعویٰ دائر کرنے کا الزام بھی شامل ہے

میراتھون دوڑ پر ہونے والے بم حملوں کا مقدمہ سننے والی عدالت میں بوسٹن کی ایک خاتون پر فرد جرم عائد کیا گیا ہے، جن پر سنہ 2013کے میراتھون بم حملوں میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کے لیے قائم کردہ فنڈ میں غلط طریقہ کار کے ذریعے 8000 ڈالر وصول کرنے کا الزام ہے۔

رائٹرز خبر رساں ادارے نے سرکاری اہل کاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ تفتیش کار اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جب 15 اپریل کو بم دھماکہ ہوا، 41 برس کی جونا لیگھ بوسٹن میراتھون میں موجود تھیں، جس میں تین افراد ہلاک اور 260 زخمی ہوئے، لیکن وہ محفوظ رہیں۔

بوسٹن محکمہٴپولیس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ لیگھ کو گذشتہ ماہ ’سفولک کاؤنٹی گرانڈ جیوری‘ کے روبرو جرائم کی پانچ شقوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا، جن میں حکومت کے سامنے غلط دعویٰ دائر کرنے کا الزام بھی شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لیگھ نے ’وَن فنڈ بوسٹن‘ سے 8000 ڈالر کی رقم وصول کی، جس ادارے نے حملے کے بعد تقریباً آٹھ کروڑ ڈالر اکٹھے کیے۔

اُنھوں نے ایک ’مڈل اسکول فنڈریزر‘ سے مجموعی طور پر 28700 ڈالر وصول کیے، جو انٹرنیٹ پر چلائی گئی، جو، پولیس بیان کے مطابق، ’میساچیوسٹس وکٹمز آف وائولنٹ کرائیم کمپین زیشن فنڈ‘ کا ایک حصہ ہے۔

یہ خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب بم حملے کے21 سالہ ملزم، زوخار سارنیف کے خلاف بوسٹن میں مقدمے کی سماعت جاری ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں، زوخار کو موت کی سزا ہو سکتی ہے۔

پولیس نے کہا کہ بم حملوں کے بعد کے دو ہفتوں کے دوران، لیگھ کو طبی امداد کی ضرورت پیش نہیں آئی، اور جب اُنھیں امداد ملی، تو اُنھوں نے اپنے آپ کو ایک ہیرو کے طور پر پیش کیا۔

بیان میں، سفولک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی، ڈینئل کونلی نے کہا ہے کہ، ’ایسے میں جب زیادہ تر لوگ اس کوشش میں تھے کہ وہ کس طرح دوسروں کے کام آسکیں، ایسے بھی تھے جنھوں نے حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی‘۔

لیگھ نے، جنھیں پیر کے روز باضابطہ طور پر ملزم ٹھہرایا جائے گا، ’بوسٹن گلوب‘ اخبار کو بتایا کہ دھماکے میں وہ زخمی ہوگئی تھیں، اور یہ الزامات اُنھیں سزا دینے کے لیے لگائے جا رہے ہیں، کیونکہ اُنھوں نے معاوضے کے معاملے پر ’وَن فنڈ بوسٹن‘ پر نکتہ چینی کی تھی۔

XS
SM
MD
LG