رسائی کے لنکس

امریکی ریاست کولوراڈو میں معمولی قوت کے دو بم دھماکے


امریکہ کے وفاقی عہدے داروں نے کہاہے کہ ریاست کولوراڈو کے ایک بک اسٹور پر دو چھوٹے بم جزوی طورپر پھٹنے سے معمولی نقصان پہنچا ، تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔

ہفتے کے روز لیک وڈ کے علاقے کی ایک مارکیٹ کے ایک بک اسٹور پربموں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے لیے وہاں بم ناکارہ بنانے والا عملہ اور دیگر عہدے دار روانہ کیے گئے۔ ان بموں کا پتا اس وقت چلا جب پولیس چوری کی ایک رپورٹ پر وہاں پہنچی۔

ایف بی آئی کا کہناہے کہ دو چھوٹے خام بموں سے بک اسٹور کے ایک چھوٹے سے حصے میں معمولی نقصان ہوا، تاہم مارکیٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ایف بی آئی کے عہدے دار تحقیقات کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG