بالی وڈ میں جس فلم کی ریلیز کا کافی انتظار کیا جارہا تھا وہ تھی ’2 اسٹیٹس‘ جو جمعہ کو 2 دیگر فلموں ’دیکھ تماشا دیکھ‘ اور ’لکی کبوتر‘ کے ساتھ ریلیز ہوگئی۔
ٹو اسٹیٹس
ابھیشیک ورمن کے ڈائریکشن میں بننے والی ’ٹواسٹیٹس‘ کی کہانی چیتن بھگت کے اسی نام کے ناول پر مبنی ہے۔ عالیہ بھٹ اور ارجن کپور کی رومینٹک کامیڈی کی کافی زروردار پروموشن کی گئی اور اسی لئے فلم کی ریلیز کے سب منتظرتھے۔
دو مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والا نوجوان جوڑا جب محبت میں مبتلا ہوتے ہیں تو انہیں الگ الگ کلچر اور والدین و خاندان کی جانب سے کن کن رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہی ’ٹواسٹیٹس‘ کا مرکزی خیال ہے۔
ارجن کپور کی ماں کا کردار ادا کیا ہے ماضی کی ہیروئن امرتا سنگھ نے۔فلم کے دوگانے ’اوفو‘ اور ’لوچا الفت‘ پہلے ہی مشہور ہوچکے ہیں۔
لکی کبوتر
بھارتی چینل’سی این این، آئی بی این‘ کے مطابق، ٹی وی کی چھوٹی سی اسکرین کے بہت سے ستارے سلوراسکرین پر اپنی قسمت آزما رہے ہیں اور انہی میں سے ایک اعجاز خان بھی ہیں۔ اعجاز خان اس فلم میں آل آوٴٹ کامیڈی کرتے دکھائی دیں گے۔
دیکھ تماشا دیکھ
’دیکھ تماشا دیکھ‘۔۔ سیاسی پس منظر میں بنائی گئی فلم ہے جس کی ڈائریکشن کی ہے فیروز عباس خان نے۔ شفاعت خان اور ستیش کوشک کی لکھی گئی کہانی مہاراشٹر کے ایک ساحلی قصبے میں رہنے والوں کی کہانی ہے۔