رسائی کے لنکس

جنرل راحیل کی نائب صدر بائیڈن سے ملاقات


فائل
فائل

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ اخباری بیان کے مطابق، یہ ملاقات 22 اکتوبر کو واشنگٹن میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کی نائب صدر جو بائیڈن سے ہونے والی ملاقات ہی کا تسلسل ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششیں کا جائزہ لیا گیا

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جمعرات کو امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں، ’دونوں جانب سے باہمی تعلقات مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا‘۔

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ ایک اخباری بیان کے مطابق، یہ ملاقات 22 اکتوبر کو وزیر اعظم نواز شریف کی نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کا تسلسل ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششیں کا جائزہ لیا گیا۔

نائب صدر نے یقین دلایا کہ پاکستان کے ساتھ مستحکم شراکت داری امریکہ کے مفاد میں ہے، جس کی بنیاد پر دونوں ممالک انسداد دہشت گردی، معیشت کی بحالی اور علاقائی سلامتی کے مشترکہ مقاصد کے لئے کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر نے انسداد دہشت گردی کے لئے غیر متزلزل تعاون پر جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا اور علاقائی سکیورٹی کے لئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں طرف سے افغانستان میں قیام امن کے لئے عزم کا اظہار کیا گیا، اور کہا گیا ہے کہ افغانستان میں مفاہمت کے عمل کے حوالے سے دونوں ممالک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG