رسائی کے لنکس

ضلع کوہستان میں برفانی تودہ گرنے سے40 ہلاک


صوبہ سرحد کے ضلع کوہستان کے ایک دور دراز علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے اطلاعات کے مطابق کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ مقامی حکام کے مطابق برف تلے اب بھی متعد د افراد دبے ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کوہستان کے ضلعی ناظم ڈاکٹر سیف الرحمن نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اب تک 36 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ بدھ کی شام پیش آیا تھا۔

ضلعی ناظم کے بقول متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیوں کے لیے رضاکاروں اور پولیس کی ٹیمیں بھجوا دی گئی ہیں۔ اُنھوں یہ بھی بتایا کہ ضلعی حکومت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے فوری طور پر مدد کی اپیل کی ہے کیوں کہ راستوں کی بندش اور خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔


XS
SM
MD
LG