رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کی نئی یونیفارم متعارف


ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کی نئی یونیفارم کی نمائش کی جا رہی ہے۔
ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کی نئی یونیفارم کی نمائش کی جا رہی ہے۔

عالمی کپ کرکٹ کے لئے آسٹریلین ٹیم کی نئی یونیفارم منظر عام پر آ گئی ہے۔ یہ یونیفارم سب سے پہلے پہننے کا موقع ٹیم کے نامور کھلاڑی گلین میکسوئل کو ملا ہے۔

یونیفارم میں پیلا رنگ نمایاں ہے جبکہ جرسی کے کالر کا رنگ لائم گرین یعنی ہرا ہے اور کچے لیموں کے رنگ سے مشابہت رکھتا ہے۔ پینٹ کے دونوں پائنچوں پر باہر کی جانب بھی لائم گرین کلر کی پٹیاں ہیں۔

سن 1999 کے ورلڈ کپ کے موقع پر زیر استعمال رہنے والی یونیفارم بھی نئی یونیفارم جیسی ہی تھی۔ عوامی سطح پر یونیفارم کی جرسی کو خوب پذیرائی ملی تھی اور کرکٹ شائقین کی اکثریت نے اسی کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔

اس جرسی کے لئے باقاعدہ ایک مقابلہ رکھا گیا تھا جس کا فیصلہ عوامی ووٹوں کی مدد سے ہوا۔ عوام کی اکثریت نے اس کٹ کو پسند کیا۔

جرسی کی نمائش آسٹریلین ٹیم کے نامور بیٹسمین گلین میکسوئل نے کی۔ جس وقت وہ یہ جرسی پہن کر اس کی رونمائی کے لئے پہنچے وہاں موجود افراد نے خوشی سے ان کا استقبال کیا۔

اس کٹ کی کلر اسکیم تقریباً وہی ہے جو آسٹریلیا کی ٹیم نے بھارت سے ون ڈے سیریز کے موقع پر پہنی تھی۔ آسٹریلیا پانچ مرتبہ کا دفاعی چمپیئن ہے اور 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 کا ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG