رسائی کے لنکس

ایشیا کے بازار حصص میں اتار چڑھاؤ


ایشیا کے دیگر بازار حصص بشمول سیول، سڈنی اور تائیوان میں بھی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ ٹوکیو کی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری جب کہ ہانگ کانگ میں استحکام رہا۔

ایشیا کے بازار حصص میں بدھ کو بھی اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے لیکن اس میں بھی مندی کا رجحان غالب ہے۔

گو کہ چین نے شرح سود میں کٹوتی کا اقدام تو کیا ہے لیکن وہ دنیا کی اس دوسری بڑی معیشت کی صحت سے متعلق سرمایہ کاروں کے تحفظات کو دور نہیں کر سکا ہے۔

شنگھائی میں کمپوزٹ انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر معمولی بہتری دیکھی گئی لیکن دوپہر تک اس میں مزید ایک فیصد سے زائد کی کمی آچکی تھی۔

ایشیا کے دیگر بازار حصص بشمول سیول، سڈنی اور تائیوان میں بھی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ ٹوکیو کی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری جب کہ ہانگ کانگ میں استحکام رہا۔

چین کے سنٹرل بینک نے منگل کو شرح سود میں 0.25 فیصد کی کمی کرتے ہوئے بینکوں سے کہا تھا کہ وہ اپنے ذخائر میں رقم کم سطح تک رکھ سکتے ہیں۔

اس اقدام سے یورپ کے سرمایہ کاروں کی طرف سے کاروبار میں بہتری دیکھی گئی جس میں لندن کی مارکیٹ میں تین فیصد، پیرس میں چار فیصد اور جرمنی میں پانچ فیصد تک کا اضافہ دیکھا گیا۔

امریکہ کے بازار حصص میں بھی پہلے کی نسبت بہتری آئی لیکن پھر ڈاؤ تقریباً 1.3 فیصد پر بند ہوا۔

دو ہفتے قبل چین کے سنٹرل بینک نے ملکی کرنسی "یوان" کی قدر میں کمی کی تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔

بھارت کے بازار حصص میں منگل کو اضافہ دیکھا گیا تھا لیکن بدھ کو ایک بار پھر اس کا انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس نیچے گر گیا۔

XS
SM
MD
LG