رسائی کے لنکس

امیتابھ بچن سرحدی گاندھی خان عبدالغفار خاں کے رول میں


امیتابھ بچن سرحدی گاندھی خان عبدالغفار خاں کے رول میں
امیتابھ بچن سرحدی گاندھی خان عبدالغفار خاں کے رول میں

40 سال سے زاید کے فلمی کیرئر میں امیتابھ نےبچے سے لے کر بوڑھے اور معصوم سے اچکے تک کئی رول کئے، لیکن ایک مکمل سیاستداں کے کردار میں وہ پہلی مرتبہ نظر آیئں گے

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن جنہوں نے فلموں کے ساتھ چھوٹی سکرین پر بھی اپنے فن کا لوہا منوایا ہے، بہت جلد ایک انوکھے رول میں نظر آیئں گے۔ یوں تو امیتابھ نے 40 برسوں کے طویل سفر میں ہر طرح کے رول کو ادا کیا لیکن اب وہ جو کردار نبھانے والے ہیں اسے ایک چیلنج ہی کہا جاسکتا ہے۔

ایک سیاستداں کا رول ادا کرنا امیتابھ کے لئے یقیناًکوئی مشکل کام نہیں لیکن آنے والی ایک فلم میں وہ سرحدی گاندھی کے نام سے مشہور خان عبدالغفار خاں کے کردار میں نظر آیئں گے۔ ایک عام سیاستداں اور خان عبدالغفار خاں کے رول میں کافی فرق ہوگا۔ سنجے لیلا بنسالی کی فلم ،،چناب گاندھی میں امیتابھ خان عبدالغفار خاں کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

خان عبدالغفار خاں جو سرحدی گاندھی کے نام سے بھی شہرت رکھتے ہیں ایک ممتاز مجاہد آزادی تھے۔ ہمیشہ خود کو سیاست سے دور رکھنے والے امیتابھ اس فلم میں ایک مکمل سیاستداں کی طرح سیاسی چال چلتے دکھائی دیں گے۔ اس فلم میں سرحدی گاندھی کی طرح وہ بھی آنکھوں میں سُرمہ لگائیں گے، چہرے پر داڑھی ہوگی اوروہ پٹھانی سوٹ زیب تن کریں گے۔ ایک پٹھان کی طرح وہ اردو میں ڈائیلاگ ادا کریں گے۔


وبھا پوری اس فلم کے ڈایرکٹر اور کہانی بھوانی ایر کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فروری سے فلم کی شوٹنگ کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور یہ ایک بڑے بجٹ کی فلم ہوگی۔ جان ابراہام اور ودیا بالن بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کریں گے۔

خان عبدالغفار خاں کا شمار بھارت کی تحریک آزادی کے اہم قائدین میں ہوتا ہے۔ ان کا تعلق پاکستان کے صوبہٴ سرحد سے تھا۔ عدم تشدد کے نظریہ کو عام کرنے میں انہوں نے اپنی ساری زندگی وقف کردی۔ وہ مہاتما گاندھی کے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے تھے۔ 1920ءمیں انہوں نے خدائی خدمت گذار کے نام سے تحریک شروع کی اور ستیہ گرہ کے ذریعہ برطانوی پولیس کا مقابلہ کیا۔ آزادی کے بعد انہیں گرفتار کرکے جلا وطن کردیا گیا۔ امید کی جارہی ہے کہ تاریخی واقعات پر مبنی یہ فلم بھارت اور پاکستان میں پسند کی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG