رسائی کے لنکس

ایئر انڈیا پائلٹس کی ہڑتال: کم از کم 60 پروازیں منسوخ


ایئر انڈیا پائلٹس کی ہڑتال: کم از کم 60 پروازیں منسوخ
ایئر انڈیا پائلٹس کی ہڑتال: کم از کم 60 پروازیں منسوخ

ایئر انڈیا کی تقریباً 600پائلٹوں کی ہڑتال جمعرات کو دوسرے دِن بھی جاری رہی جس کے نتیجے میں تقریباً 60پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ہڑتال سے مسافروں کو زبردست دشواریوں سے دوچار ہونا پڑا ہے۔آئندہ پانچ دِنوں تک ایئر انڈیا میں ٹکٹوں کی بکنگ بند کردی گئی ہے جب کہ دہلی ہائی کورٹ نے ہڑتال واپس لینے کی ہدایت کر دی ہے۔

چھ پائلٹوں کی برخواستگی اور دو کی معطلی، شہرا ہوابازی کے وزیر کی سخت وارننگ اور حکام کے ذریعے انڈین کمرشل پائلٹ ایسو سی ایشن کی منظوری ختم کیے جانے کا بھی کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور ہڑتال جاری ہے۔

ہڑتالی پائلٹ پہلے انڈین ایئرلائن کے ملازم تھے مگر اُس کے ایئر انڈیا میں انضمام کے بعد اُن پائلٹوں کی تنخواہیں کم ہوگئی ہیں۔

اُن کا مطالبہ ہے کہ اُنھیں بھی ایئر انڈیا کے پائلٹوں کے مساوی تنخواہ دی جائے۔

وہ ایئر انڈیا کے چیرمین ارونگ یادیو کی برخواستگی اور برخواست اور معطل پائلٹوں کی بحالی اور اپنی ایسو سی ایشن کی منظوری کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

شہری ہوابازی کے وزیر نے موجودہ صورتِ حال سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا ہے اور وزیر محنت ملک ارجن نے مسافروں کو حالات کے جلد معمول پر آجانے کا یقین دلایا ہے۔

ادھر، نئی دہلی اور ممبئی کے ایئر پورٹوں پر افراتفری کا عالم ہے اور سینکڑوں مسافر سخت حالات سے دوچار ہیں۔ اُن کی شکایت ہے کہ پروازوں کی صورتِ حال کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی جارہی ہے۔ نجی ایئر لائن اِس صورتِ حال سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ اُنھوں نے اپنی ٹکٹوں کی شرحوں میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG