رسائی کے لنکس

افغانستان: حکومت اور ترقیاتی منصوبوں سے وابستہ 12 افغان قتل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عہدیداروں نے بتایا کہ مغربی صوبے ہرات سے طالبان نے چار افغان انجینیئر اور دو مزدوروں کو اتوار کے روز اغواء کیا تھا اور ان افراد کی لاشیں منگل کو ملیں۔

افغانستان میں طالبان نے ملک کے دو صوبوں میں 12 افغان شہریوں کو حکومت کے لیے کام کرنے پر قتل کر دیا ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ مغربی صوبے ہرات سے طالبان نے چار افغان انجینیئر اور دو مزدوروں کو اتوار کے روز اغواء کیا تھا اور ان افراد کی لاشیں منگل کو ملیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ افراد ورلڈ بینک کی فنڈنگ سے دیہی ترقی کے ایک منصوبے پر کام کر رہے تھے۔

اُدھر مشرقی صوبہ پکتیا میں طالبان نے چھ افغان باشندوں کو قتل کر دیا۔ خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق یہ تمام کے تمام افراد ڈرائیور تھے اور اُنھیں حکومت کے لیے کام کرنے پر قتل کیا گیا۔

تقریباً دو ہفتے قبل صوبہ غزنی میں افغان سکیورٹی فورسز کے لیے کام کرنے والے آٹھ افراد کو قتل کیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG