افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے ووٹرز سے کہا ہے کہ ان کو صدارتی انتخابات میں اپنے مستقبل کا تعین کرنے کا حق حاصل ہے۔
طالبان کہہ چکے ہیں کہ قومی اور مقامی کونسلوں کے انتخابات تشدد کی ذریعے رخنہ اندازی کریں گے اور انہوں نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ انتخابی عمل سے دور رہیں۔
خصوصی نمائندے جان کوبس نے افغان شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی کو بھی اس کی اجازت نہ دیں کہ وہ ان کو ووٹ کے استعمال کے حق سے محروم کرے۔
کوبس نے کہا کہ یقینی طور پرامن و امان کی مشکلات ہیں لیکن افغانستان 2009 کے انتخابات کے مقابلے میں ہفتہ کو ہونے والے انتخابات کے لیے زیادہ بہتر طور پر تیار ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغان شہری اس میں سرخرو ہوں گے۔
طالبان نے انتخابات کی مہم کے دوران ہونے والے تشدد کے واقعات کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں منگل کو افغان وزارت داخلہ کے باہر ہونے والا خودکش بم حملہ بھی شامل ہے جس میں چھ پولیس عہدیدار ہلاک ہو گئےتھے۔
پانچ اپریل کو ملک میں صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں آٹھ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔