رسائی کے لنکس

افغانستان کے ایک سینیر سیاست دان خودکش حملے میں ہلاک


ایک سیکیورٹی اہل کار خودکش دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی کا معائنہ کر رہا ہے۔ فائل فوٹو
ایک سیکیورٹی اہل کار خودکش دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی کا معائنہ کر رہا ہے۔ فائل فوٹو

افغانستان کے مشرقی صوبے کنٹر میں جمعے کے روز ایک خود کش بم دھماکے میں صوبائی اسمبلی کے ایک سینیر رکن سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان عہدے داروں نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے سیاست دان کا نام شاہ ولی ہمت تھا۔ حملے کے وقت وہ ضلع وتہ پور میں ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ خودکش حملہ آور نے ان کا راستہ کاٹا اور اپنی بارودی جیکٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔

دھماکے کی زد میں آکر ایک مقامی مذہبی راہنما بھی ہلاک گئے جو ان کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ ان دونوں ہلاکتوں کے علاوہ حملے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

کسی گروپ نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

افغان صوبے کنڑ کی سرحد پاکستان کے ساتھ ملتی ہے اور یہ افغانستان کے ان صوبوں میں شامل ہے جہاں طالبان عسکریت پسند اور داعش کے جنگجو دونوں ہی بہت فعال ہیں۔

XS
SM
MD
LG