رسائی کے لنکس

ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے


اکستان کو آج کا میچ جیتنے کے لئے سب سے زیادہ فیلڈنگ پر توجہ دینا ہوگی کیوں کہ افغانستان کے میچ میں سب سے زیادہ نقصان ناقص فیلڈنگ اور کیچ ڈارپ کرنے کے سبب ہوا ورنہ افغانستان اتنا بڑا اسکور بنانے میں کامیاب نہیں ہوتا۔

سپر فور مرحلے کا ایک اور اہم میچ آج بھارت اور پاکستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ کراچی کے کرکٹ حلقوں میں اس میچ کے حوالے سے آج پھر روایتی جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔ شائقین کا خیال ہے کہ آج پاکستان کو پچھلے میچ کا ’بدلہ‘ لینے کا موقع مل جائے گا ۔

اطلاعات ہیں کہ پاکستان نے افغانستان سے جمعہ کو ہونے والے میچ کے بعد جیت کےلئے اپنی حکمت عملی بدلنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ ان اطلاعات کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کوئی سرپرائز دیکھنے کو ملے ۔

ادھر نقادوں کا خیال ہے کہ پاکستان کو آج کا میچ جیتنے کے لئے سب سے زیادہ فیلڈنگ پر توجہ دینا ہوگی کیوں کہ افغانستان کے میچ میں سب سے زیادہ نقصان ناقص فیلڈنگ اور کیچ ڈارپ کرنے کے سبب ہوا ورنہ افغانستان اتنا بڑا اسکور بنانے میں کامیاب نہیں ہوتا۔

میچ کے حوالے سے کراچی کے نوجوانوں میں جنون کی سی کیفیت ہے۔ میچ کو لائیو دیکھنے کے لئے شہر کے متعدد مقامات پربڑی بڑی اسکرینز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

کرکٹ کے جنون کا یہ عالم ہے کہ کل دن بھر نوجوانوں میں پیش گوئیاں اور ’تجاویز‘ زیر بحث آتی رہیں کہ پاکستان کو فلاں فلاں کھلاڑی کو آرام دینا چاہئے اور فلاں فلاں کو میدان میں اتارنا چاہئے ۔

وی او اے سے تبادلہ خیال میں رضوان، زاہد، مشتاق اورعلی نے کہا کہ آج کا میچ جیتنے کے لئے فخرزمان ،شعیب ملک ، حسن علی ، امام الحق اور بابراعظم کو آج غیر معمولی پرفارمنس دینا ہوگی۔ ساتھ ساتھ فیلڈرز کو بھی جان لڑانا ہوگی تبھی فائنل تک رسائی مل سکتی ہے ورنہ افغانستان کی پرفارمنس کو دیکھیں تو وہ بھارت سے زیادہ اچھی ٹیم ثابت ہورہی ہے ۔

پاکستان اور بھارت کے ساتھ ساتھ آج دوسرے میچ میں افغانستان اور بنگلا دیش ایک دوسرے کے خلاف پنجہ آزمائی کریں گے ۔

XS
SM
MD
LG