رسائی کے لنکس

دوسرے ٹیسٹ کا چوتھا دن، ویسٹ انڈیز 264 رنز 9 آؤٹ


چائے کے وقفےتک شائے ہوپ اور وشال سنگھ پانچویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 42رنز بناچکے تھے،ہوپ 68اور وشال سنگھ 18رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

بارباڈوس میں کھیلے جانے والےدوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں 264 رنز بنائے ہیں اور ان کے نو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔

ویسٹ انڈیز کو اس وقت تک دوسری اننگز میں پاکستان پر183 رنز کی برتری حاصل ہے۔

چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر دوسری اینگز میں یاسر شاہ نے 6 ، محمد عباس نے 2 اور محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز چائے کے وقفے پر دوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 197رنز بنالئے، اس طرح اسے پاکستان کے خلاف 116رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ہوپ 68اور وشال سنگھ18رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں ویسٹ نے 40رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز شروع کی، گذشتہ روز کے ناٹ آؤٹ بیٹسمین ہٹمائر اسکور میں بغیر کسی رن کا اضافہ کئے محمد عامر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

ابتدائی نقصان کے بعد بریتھویٹ نے ہوپ کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 56رنز بناکر مجموعی اسکور97رنز تک پہنچادیا۔اس موقع پر بریتھویٹ 43رنز کی اننگز کھیل کر یاسر شاہ کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں سلپ میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بریتھویٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد ہوپ اور چیس نے بھی پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ کیا اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 58رنز جوڑے۔

چیس کو یاسر شاہ نے 23رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

چائے کے وقفےتک شائے ہوپ اور وشال سنگھ پانچویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 42رنز بناچکے تھے،ہوپ 68اور وشال سنگھ 18رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2جبکہ محمد عامر اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

XS
SM
MD
LG